?️
تائیوان (سچ خبریں) تائیوان میں بڑا ٹرین حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق تائیوان میں مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر کر خوفناک حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 48 افراد ہلاک اور 66 زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ٹرین میں 500 افراد سوار تھے اور ٹنل کے اندر پٹڑی سے اتر گئی اور تائیوان میں یہ دہائیوں بعد بدترین حادثہ ہے۔
جائے حادثہ کی تصاویر اور ویڈیوز میں ٹنل کے اندر پھنسے ہوئے مسافروں کو دکھا جا سکتا ہے جہاں امدادی کارکن کام میں مصروف ہیں اور رپورٹ کے مطابق تمام مسافروں کو نکال لیا گیا ہے۔
حادثے کی شکار خاتون نے بتایا کہ حادثے کے وقت تمام مسافر ایک دوسرے پر گرے اور یہ خوف ناک مناظر تھے، جہاں پورے پورے خاندان موجود تھے۔
رپورٹ کے مطابق حادثہ تائیوان کے مشرقی شہر حوالیئن میں پیش آیا اور ڈرائیور بھی ہلاک ہوا، ٹرین میں سیاحوں کی بڑی تعداد سوار تھی اور کئی افراد ہفتہ وار چھٹیوں اور آبائی علاقوں میں روایتی ٹومب سویپنگ ڈے کی چھٹیاں منانے جا رہے تھے، تائیوان کے میڈیا کا کہنا تھا کہ ٹرین بھری ہوئی تھی اور کئی مسافر کھڑے تھے۔
مسافر ٹرین دارالحکومت تائی پے سے جنوب مشرقی شہر ٹیٹنگ جا رہی تھی جو بظاہر ایک ٹرک سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوئی۔
ٹرانسپورٹ کے وزیر لن چیا لونگ نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹرین میں 490 افراد سوار تھے اور جنہیں ابتدائی طور پر فائر حکام کی جانب سے فراہم کی گئی ان کی تعداد 350 سے زیادہ ہے۔
سرکاری سینٹرل نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ ٹرک قابو سے باہر ہو کر مسافر ٹرین کے راستے میں آیا تھا اور پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے، ایک عینی شاہد کا بھی کہنا تھا کہ ہماری ٹرین ٹرک سے ٹکرا گئی تھی جو پھسلتے ہوئے آرہا تھا۔
یاد رہے کہ تائیوان میں گزشتہ ماہ دو جنگی طیارے جنوب مشرقی علاقے میں تربیتی مشن کے دوران بظاہر تصادم کے بعد سمندر میں گر کر تباہ اور ان میں سوار دونوں پائلٹ بھی ہلاک ہوگئے تھے اور یہ 8 ماہ کے دوران تیسرا حادثہ تھا۔
یاد رہے کہ 2014 میں ایک ڈومیسٹک ٹرانز ایشیا ایئر ویز کا طیارہ تائیوان کے مغربی ساحل کے ایک جزیرے پر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 47 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
سول ایروناٹکس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ جین شین نے کہا تھا کہ 72 نسشتوں کا اے ٹی آر 72، رن وے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، طیارے میں عملے کے چار ارکان سمیت 54 افراد سوار تھے۔


مشہور خبریں۔
امریکی فوج میں خودکشی کے حقیقی اعداد وشمار
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی فوجیوں کی خودکشیوں کی تعداد اس سلسلہ میں سرکاری طور
ستمبر
یمنی جیل پر سعودی اتحاد کے حملے سے 140 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی میڈیا نے آج صبح خبر دی ہے کہ سعودی
جنوری
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنے جنگی جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے: حریت کانفرنس
?️ 19 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
اقوام متحدہ میں فلسطینی عوام کی ایک اور عظیم فتح
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی نے ایک قرارداد
نومبر
عرب سوشل میڈیا اور اسلامی مقدسات کی توہین
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: عرب دنیا میں سوشل میڈیا صارفین نے قرآن پاک کی
جولائی
شام میں عہدوں کی تقسیم پر جولانی حکومت کے رہنماؤں کے درمیان اختلاف
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: شام میں مقیم عبدالرزاق العکیدی نے اس بات پر زور
جنوری
جی ڈی اے نے عام انتخابات کے نتائج مسترد کردیے
?️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے عام
فروری
امریکی فضائیہ ناکارہ اور کمزور ہو چکی ہے: ہیریٹیج
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: 2022 میں امریکی فوجی طاقت کے انڈیکس پر اپنی تازہ
اکتوبر