?️
سچ خبریں: حماس کے سیاسی سربراہ یحیی سنوار کے الجزائر کے صدر، حزب اللہ اور یمن کی انصار اللہ تحریک کے نام بھیجے گئے حالیہ خطوط میں پوشیدہ خاص پیغامات کی نشاندہی کرتا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل خبری ویب سائٹ نے یحیی سنوار کے تین خطوط کے بارے میں ایک تفصیلی تجزیہ شائع کیا ہے،سنوار حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اور شہید اسماعیل ہنیہ کے جانشین بننے کے بعد غزہ میں جاری تنازعات کی نوعیت کی وجہ سے کسی بھی میڈیا بیان میں محتاط رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یحیی السنوار کا سید حسن نصراللہ کے نام خط
اس رپورٹ کے مطابق سنوار نے اپنی اس نئی ذمہ داری کے آغاز میں حماس کی داخلی ساخت میں تبدیلیاں کیں، کئی افراد کو مختلف ذمہ داریوں میں تعینات کیا اور بعض کو اپنے مناصب پر برقرار رکھا ۔
الجزیرہ نے مزید بتایا کہ سنوار نے اس دوران تین خطوط تحریر کیے؛ ایک خط الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کے نام، دوسرا حزب اللہ کے نام اور تیسرا انصار اللہ کے نام۔
اپنے نئے عہدے کے ساتھ سیاسی سرگرمیوں میں مصروف سنوار نے ان خطوط میں زور دیا ہے کہ قابض افواج غزہ پر اپنے حملے کے اہم ترین اہداف یعنی حماس کو ختم کرنے اور اس کے رہنماؤں تک پہنچنے میں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔
الجزائر کے صدر کے نام
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سنوار نے الجزائر کے صدر کے نام اپنے خط میں لکھا ہے کہ الجزائر کے حماس کے ساتھ اچھے تعلقات ہیںاور تبون نے فلسطینی گروہوں کے درمیان صلح کی کوششوں میں بھی سرگرمی دکھائی ہے، الجزائر ایک عرصہ تک سلامتی کونسل کا عارضی رکن بھی رہا ہے، اس فورم میں فلسطین کے مسئلے کا دفاع کرتا رہا ہے۔
حزب اللہ اور غزہ کی پشت پناہی کرنے والے محاذوں کے نام
سنوار کا دوسرا خط حزب اللہ کو بھیجا گیا جو سیاسی و دپلومیٹک مواد کے بجائے فوجی اور عمیق نظریات کا حامل تھا، اس خط میں غزہ میں جنگ کے میدانوں میں وحدت اور حماس و حزب اللہ کے درمیان تعلقات پر زور دیا گیا ہے نیز غزہ کی پشت پناہی کرنے والے محاذوں کی سرگرمیوں کی توسیع و حمایت کی تعریف کی گئی ہے۔
عبدالملک الحوثی کے نام خط
ابھی دوسرے خط کی اشاعت کو تین روز بھی نہیں گزرے تھے کہ یمنیوں کے ایک کامیاب بلستیک میزائل حملے کے بعد، جس نے تل ابیب میں زمین بوس ہونے کا رخت باندھا، یحیی سنوار کا خط انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے نام جاری ہوا۔
تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ سنوار کا یہ خط مزاحمتی قوت کی عکاسی کرتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ علاقائی مزاحمتی محور اب بھی جنگ کو مؤثر طریقے سے چلا سکتا ہے، اس خط میں مزاحمتی محور کے مستقبلی جنگی منظرناموں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
سنوار نے اپنے خط میں زور دیا کہ مزاحمت مستحکم حالت میں ہے اور اس حوالے سے صہیونی دشمن کے دعوے جھوٹ پر مبنی اور نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں۔
بین الاقوامی امور کے ایک ماہر سعید زیاد نے الجزیرہ کو بتایا کہ یہ خط اس بات کا اشارہ ہے کہ سنوار نے طوفان الاقصی آپریشن کے بعد ممکنہ طولانی جنگی حالات کی تیاری کی تھی اور خود کو ایسے جنگی حالات کے لئے تیار کیا تھا۔
اس سے قبل انہوں نے مقبوضہ فلسطین سے باہر حماس کے کمانڈروں کے نام ایک طویل خط میں یہی بات دہرائی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ قسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوج کا غرور توڑ دیا ہے اور اسرائیلی فوج کی تنہائی جاری ہے اور مزاحمتی تحریک قابضین کی شرائط کو قبول نہیں کرے گی۔
صہیونی حکومت کے مسائل کے ایک ماہر ڈاکٹر اشرف بدر نے الجزیرہ کو بتایا کہ یہ خطوط یہ ظاہر کرتے ہیں کہ سنوار حالات سے بخوبی واقف ہیں اور وہ کمانڈ سینٹر میں جنگی حالات کو ضروری نگرانی اور کنٹرول کے ساتھ رہنمائی کر رہے ہیں۔
عربی زبان کے ایک اور ماہر ایہاب جبارین نے کہا کہ سنوار کے خطوط یہ ثابت کرتے ہیں کہ صہیونی حکومت اس جنگ میں کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کر سکتی۔
سعید زیاد نے مزید کہا کہ جبکہ صہیونی حکومت مزاحمتی محاذ کو علیحدہ کرنے اور علاقائی شرکاء کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کی کوشش میں ہے لیکن اس میں ناکام رہا ہے اور سنوار کے پیغامات حماس کی کمان میں ان جبهات کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
مزید پڑھیں: السنوار کے پیغامات کا تجزیہ
الجزیرہ نے اپنے تجزیے کے اختتام پر زور دیا کہ سنوار نے اپنے خطوط میں عرب و اسلامی جامعہ کو حرکت میں لانے کی ترغیب دلائی ہے اور غزہ کے لوگوں کی نسل کشی، محاصرہ اور بھوک کی مصیبتوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امت اسلامی کو ان لوگوں کی حمایت کرنی چاہیے۔
مشہور خبریں۔
جے یو آئی( ف ) اور جماعت اسلامی کا فلسطینی مسلمانوں کیلئے مشترکہ جدوجہد پر اتفاق
?️ 21 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام ( ف ) مولانا فضل
اپریل
اختلاف کے باعث بعض نامزد امیدواروں سے سینیٹ ٹکٹ واپس لینے کا امکان
?️ 15 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} سینیٹ کے ٹکٹوں کی تقسیم پر پی ٹی
فروری
وزیراعظم کی احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری
?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے اپنے مشیر
دسمبر
امریکہ کی شکست ناگزیر ہے:روس میں چین کے سفیر
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:روس میں چین کے سفیر چانگ ہان ہوی نے کہا ہے
جنوری
اسرائیل غزہ میں اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے سے بہت دور
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل ابھی تک
جنوری
پیپلزپارٹی کی مخالفت کے باوجود زرعی انکم ٹیکس پنجاب 2024 بل منظور، کسانوں پر سپر ٹیکس لگے گا
?️ 15 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں زرعی انکم ٹیکس پنجاب بل 2024
نومبر
مریخ پر انسانوں کو لے جانے والی خلائی شٹل کریش
?️ 3 فروری 2021ٹیکنالوجی میں دن با دن بڑھتی جا رہی ہے اسی وجہ سے
فروری
روس اور چین کے تجارتی تعلقات پر مغربی ممالک سیخ پا
?️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: روسی صدر کے مطابق، ماسکو اور بیجنگ کے تعلقات بے
ستمبر