?️
سچ خبریں:واشنگٹن میں قائم عرب سینٹر کی جانب سے کیے گئے عرب رائے عامہ کے اشاریہ 2025 کے سروے کے مطابق، 15 عرب ممالک کے 28 فیصد شہری صیہونی حکومت کو اپنے ممالک کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ سروے عرب دنیا میں رائے عامہ کا سب سے بڑا جائزہ تصور کیا جاتا ہے۔
یہ سروے نومبر 2024 سے اگست 2025 کے درمیان 15 عرب ممالک میں 40 ہزار 130 افراد کے ساتھ براہ راست انٹرویوز کے ذریعے کیا گیا۔
سروے کے نتائج کے مطابق، اسرائیل کو خطرہ سمجھے جانے کی سب سے زیادہ شرح 58 فیصد کے ساتھ مشرقی عرب خطہ (عراق، اردن، لبنان، فلسطین اور شام) میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد دریائے نیل کا خطہ (مصر اور سوڈان) 38 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ اس کے برعکس، مغربی عرب اور خلیجی ممالک میں یہ شرح صرف 9 فیصد ہے۔
سروے سے ظاہر ہوتا ہے کہ 80 فیصد عرب فلسطین کے مسئلے کو ایک اجتماعی عربی مسئلہ سمجھتے ہیں، جبکہ صرف 12 فیصد اسے محض فلسطینیوں کا معاملہ گردانتے ہیں۔ اردن، تیونس، الجزائر اور کویت جیسے ممالک میں یہ تناظر 90 فیصد سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔
نتائج کے مطابق، 87 فیصد شرکاء اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مخالف ہیں جبکہ صرف 6 فیصد اس کی حمایت کرتے ہیں۔ مخالفین صیہونی حکومت کو "نوآبادیاتی، آبادکاری اور توسیع پسند ریاست” قرار دیتے ہیں۔ جبکہ حامیوں میں سے نصف نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی شرط آزاد فلسطینی ریاست کا قیام قرار دیا۔
اس سروے میں سعودی عرب 61 فیصد کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت میں سب سے کم شرح ریکارڈ کی گئی، تاہم جواب دہندگان کی ایک قابل ذکر تعداد نے اس حوالے سے اپنی رائے دینے سے گریز کیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کس ملک کے وزیر دفاع کو نسل کشی کے وزیر کا لقب ملا ہے؟
?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینیوں کے حامی کارکنوں کا ایک گروپ امریکی وزیر دفاع
مارچ
سعودی عرب میں امریکہ اور عرب ممالک کی مشترکہ جنگی مشقیں
?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:امریکی فوج کی مرکزی کمان نے سعودی عرب میں پہلی بار
مئی
موساد کے سربراہ کی خفیہ معلومات فاش
?️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ایک ایرانی ہیکر گروپ نے
مارچ
ہم اسرائیل کی بار بار خلاف ورزیوں کو برداشت نہیں کریں گے: نبیہ بری
?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بری نے جنگ بندی معاہدے
دسمبر
سپریم کورٹ بار کا وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
?️ 27 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وفاقی
نومبر
بائیڈن کو یوکرین زیادہ پیارا ہے یا اسرائیل؟
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ جب تک صیہونی حکومت
نومبر
اسمبلیوں کی تحلیل روکنے کے لیے پی ڈی ایم کا مختلف آپشنز پر غور
?️ 19 دسمبر 2022لاہور:(سچ خبریں) پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کو تحلیل ہونے سے روکنے کے
دسمبر
نفتالی بینٹ کی مقبولیت میں اضافہ؛ وجہ ؟
?️ 30 مئی 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کے زیر اہتمام اور لازار ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے
مئی