اسرائیل کی تباہی کے 5 واضح نشانیاں؛صیہونی تجزیہ کار کا اعتراف

اسرائیل کی تباہی کے 5 واضح نشانیاں؛صیہونی تجزیہ کار کا اعتراف

?️

سچ خبریں:صہیونی تجزیہ کار نے پانچ ایسی نشانیاں گنوائیں جن میں غزہ میں روزانہ کے قتل عام، عدالتی نظام کی بربادی، میڈیا کی دروغ گوئی اور نیتن یاہو کی آمریت شامل ہیں۔

قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک صہیونی تجزیہ کار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل میں زوال اور تباہی کے پانچ نمایاں آثار ظاہر ہو چکے ہیں، اور یہ جعلی ریاست تیزی سے تباہی کی سمت بڑھ رہی ہے، انہوں نے پانچ ایسی نشانیاں گنوائیں جن میں غزہ میں روزانہ کے قتل عام، عدالتی نظام کی بربادی، میڈیا کی دروغ گوئی اور نیتن یاہو کی آمریت شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صیہونی اپنی تباہی کی طرف گامزن:نصراللہ

رپورٹ کے مطابق صیہونی ماہرِ قانون اور فوجداری امور کے تجزیہ نگار دانیل ہاکلاکی نے اپنے تجزیے میں لکھا کہ موجودہ دائیں بازو کی کابینہ فلسطینیوں پر جرائم اور اندرونی ادارہ جاتی بگاڑ کے باعث مکمل تباہی کی طرف جا رہی ہے۔

1۔ ہاکلاکی کے مطابق زوال کی پہلی نشانی وہ قتل عام ہے جو اسرائیلی قابض فوج روزانہ غزہ میں کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ صرف چند دنوں کے دوران سو سے زائد فلسطینی اسرائیلی بمباری سے شہید ہوئے ہیں جن میں نومولود بچے بھی شامل ہیں۔

 انہوں نے اسرائیلی میڈیا کی ان رپورٹس کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ کیا اب نوزائیدہ اور معصوم بچے بھی دہشت گرد قرار دے دیے گئے ہیں؟

2۔ ہاکلاکی نے دوسری نشانی میڈیا کو قرار دیتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو دانستہ طور پر غزہ میں ہونے والے مظالم کو چھپاتا ہے۔

 ان کے مطابق، یہ میڈیا حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کرتا ہے اور نہتے شہریوں کے قتل کو دفاعی اقدام ظاہر کر کے صیہونی جرائم کو جواز فراہم  کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی میڈیا مغربی کنارے میں روزانہ ہونے والے تشدد اور فلسطینی خاندانوں، چرواہوں اور زیتون کے باغبانوں پر ہونے والے حملوں کو بھی نظر انداز کرتا ہے، جب کہ صیہونی فوجی اور آبادکار ان جرائم میں ایک دوسرے کے شریک ہیں یا خاموشی کے ذریعے ایک دوسرے کی پشت پناہی کرتے ہیں۔

3۔ ہاکلاکی نے زوال کی تیسری نشانی کے طور پر صیہونی عدالتی نظام میں جان بوجھ کر پیدا کی جانے والی خرابیوں کا ذکر کیا، ان کے بقول، نیتن یاہو کا پروپیگنڈا مشینری ان گواہوں کی زندگی اجیرن کر دیتی ہے جو اس کے خلاف عدالت میں شہادت دیتے ہیں، ساتھ ہی وہ جھوٹے گواہوں کے ذریعے عدالتی عمل کو موڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ہاکلاکی کے مطابق، یہ منظم بگاڑ ایک بدعنوان نظام کی عکاسی کرتا ہے جو عدلیہ کی آزادی کو پامال اور قانون کی حکمرانی کو تباہ کر رہا ہے۔

4۔ ان کے مطابق چوتھی نشانی، ، حکومتی اداروں کی تباہی ہے جو بدعنوان قوانین کے ذریعے ڈکٹیٹرشپ قائم کرنے اور نیتن یاہو کو عدالتی کارروائی سے محفوظ رکھنے کے لیے بنائے جا رہے ہیں۔

ہاکلاکی نے خبردار کیا کہ اسرائیل تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے جس میں تمام توازنات ختم ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ایک کمزور اور نمائشی اٹارنی جنرل کی تقرری بھی اسی مقصد کے تحت کی گئی ہے تاکہ نیتن یاہو کے جاری مقدمے کو روکا جا سکے۔

5۔ صہیونی تجزیہ کار کے مطابق پانچویں نشانی، نیتن یاہو کا حکومت، پارلیمان اور عدلیہ پر مکمل تسلط قائم کرنا ہے،ان کے مطابق، مستقبل کی کنسٹ میں سیاستدانوں کو سپریم کورٹ کے ججوں کی تقرری کا مکمل اختیار مل جائے گا، جس کا مطلب یہ ہے کہ نیتن یاہو 2026 تک اقتدار سے نہیں ہٹے گا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل تباہی کی راہ پر گامزن:عطوان

ہاکلاکی نے آخر میں لکھا کہ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ کوئی مذاق نہیں بلکہ ایک ہولناک حقیقت ہے جو ایک بڑی تباہی کی سمت جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں ہونے والی ہولناکیاں اور تل ابیب کی اندرونی تباہی، نیتن یاہو کی آمریت کے نتیجے میں ایک تباہ کن امتزاج کی صورت اختیار کر چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

لندن کو ٹرمپ کی مہمان نوازی مہنگی پڑ گئی 

?️ 20 ستمبر 2025لندن کو ٹرمپ کی مہمان نوازی مہنگی پڑ گئی برطانیہ کے شاہی

صیہونیوں کا تارکین وطن کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی تارکین وطن سے دودھ اور شہد کی سرزمین میں رہنے

کیا نیتن یاہو صیہونی حکام سے بات نہیں کرتے!؟

?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے قابض حکام کے درمیان اختلافات کے دائرے

ایک سال کی کامیابیاں سب کے سامنے ہیں، ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے، وزیر خزانہ

?️ 12 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے

ٹرمپ کے خط پر ایران کا جواب

?️ 28 مارچ 2025سچ خبریں: المیادین ٹی وی نے تہران میں اپنے نامہ نگار کے حوالے

ترکی آبادی میں بڑھاپے کی وارننگ

?️ 8 فروری 2022سچ خبریں:  تازہ ترین ترکی کے اعداد و شمار کے تجزیے نے

بجلی کی قیمت سے متعلق وزیر خزانہ کا اہم بیان

?️ 14 اکتوبر 2021واشنگٹن(سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین  نے بجلی کی قیمتوں سے متعلق

مغربی ایشیا میں نیتن یاہو کا بزدلانہ کھیل

?️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں: گزشتہ ہفتوں کے واقعات نے مغربی ایشیا کے خطے کو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے