?️
سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے جوہری وار ہیڈز کی پیداوار 32 سال بعد دوبارہ شروع ہو جائے گی۔
ٹی وی پی ورڈ چینل کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے امریکی حکومت کی بعض سکیورٹی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ جلد ہی جوہری وار ہیڈز کی پیداوار دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہےجیسا کہ یوکرین کی وزارت داخلہ کے مشیر انتون گیراشینکو نے کہا کہ امریکہ 32 سال کے وقفے کے بعد دوبارہ خطرناک جوہری وار ہیڈز تیار کرنا چاہتا ہے۔
Gerashchenko نے یہ خبر حال ہی میں کانگریس میں پیش کی جانے والی امریکی نیشنل نیوکلیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن (NNSA) کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دی،یوکرین کے اس سیاستدان نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر امریکی پالیسی میں اس تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 32 سال قبل سوویت یونین کی تحلیل کے بعد سے امریکہ میں جوہری وار ہیڈز کی پیداوار رک گئی تھی۔
یاد رہے کہ 1991 میں امریکہ اور سوویت یونین کے درمیان اسٹریٹیجک آرمز ریڈکشن ٹریٹی (START I) پر دستخط ہونے سے پہلے ہی 1989 میں وار ہیڈز کے لیے پلوٹونیم کور کی پیداوار بند ہو گئی تھی،تاہم اس رپورٹ کے مطابق امریکہ اس سال درجنوں نئے جوہری میزائل تیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اس کے علاوہ پینٹاگون یورپ میں تعینات B61-12 جوہری بموں کی آپریشنل زندگی کو بڑھانے اور آبدوزوں کے ذریعے لے جانے والے ٹرائیڈنٹ II بیلسٹک میزائلوں کو جدید بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات پر غور کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی نیشنل نیوکلیئر سکیورٹی ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ اور گیراشینکو کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکی جوہری پروگرام کی بحالی کی منظوری امریکی صدر جو بائیڈن نے دی ہے اور اس پر 2031 تک 634 بلین ڈالر لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
یوکرین کی وزارت داخلہ کے مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی جوہری ہتھیاروں کی پالیسی میں تبدیلی روس کے اقدامات کا ردعمل ہے اس لیے کہ دسمبر 2022 میں روس اپنے سابقہ نظریے سے ہٹ گیا ہے، اس کے علاوہ گزشتہ سال کے آخر میں ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا کہ ماسکو اپنی قومی سلامتی کے دفاع کے لیے پیشگی حملے پر غور کر سکتا ہے، دوسری طرف فروری 2023 میں کریملن نے نیو اسٹارٹ ٹریٹی سے دستبرداری اختیار کر لی، جو اس وقت امریکہ اور روس کے درمیان اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کی حد بندی کا آخری معاہدہ تھا،گیراشینکو نے دعویٰ کیا کہ اس صورتحال کے جواب میں پینٹاگون نے اپنی جوہری طاقت کی موجودگی کے ساتھ مشقیں کیں۔


مشہور خبریں۔
ہمایوں سعید واحد اداکار ہیں جو کسی اور کی برائی نہیں کرتے، عتیقہ اوڈھو
?️ 5 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ہمایوں سعید کی تعریفیں
ستمبر
عمان اور جرمنی کی جانب سے ایران-امریکہ تعہد نامے کی حمایت
?️ 19 جون 2026سچ خبریں: عمان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں جرمن وزیر
جون
یائیر لاپید: ایران کے ساتھ معاہدہ ایک تباہی ہے / نتانیاہو کی کابینہ علاقائی جنگوں میں ناکام رہی
?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: صیونی حکومت کے اپوزیشن لیڈر "یائیر لاپید” نے ایران اور
مئی
گارڈین: ٹرمپ کی تجارتی جنگ برازیل اور چین کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: دی گارڈین اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے:
مئی
حماس: غزہ کی قرارداد ویٹو نے اسرائیل کے ساتھ امریکی مداخلت کو ثابت کردیا
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ سے متعلق
ستمبر
شمالی کوریا کا مشرقی ساحل کے قریب 10 بیلسٹک میزائل داغنے کا اعلان
?️ 29 اکتوبر 2026سچ خبریں:جنوبی کوریا کی فوج کے مطابق، شمالی کوریا نے جمعرات کے
اکتوبر
یمن کے شہر صعدہ پر سعودی جنگجوؤں کے حملے
?️ 25 فروری 2022سچ خبریں: یمن میں عام شہریوں کے خلاف سعودی جارح اتحاد کے
فروری
ایچ ای سی کا نیا سربراہ کون بن سکتا ہے
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر
مارچ