?️
سچ خبریں: اسرائیل ریلوے نے آج جمعہ کی صبح اعلان کیا کہ بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے مسائل کی وجہ سے، تل ابیب-حیفا ریلوے لائن کم از کم اگلے چند دنوں تک خدمات فراہم نہیں کر سکے گی، اور بقیہ لائنیں بھی مشکل سے چلیں گی۔
اسرائیل ہیوم نے اس حوالے سے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ اسرائیل ریلوے نے آج جمعہ کی صبح اعلان کیا ہے کہ بجلی کی ترسیلی لائنوں میں بنیادی ڈھانچے کے مسائل کی وجہ سے وسطی علاقے (مقبوضہ فلسطین) میں ٹرینوں کی آمدورفت میں خلل پڑے گا اور اس سلسلے میں تل ابیب تا حیفہ روٹ چار روز کے لیے بند رہے گا۔
کل رات ایک مال بردار ٹرین کے پاور ٹرانسمیشن انفراسٹرکچر سے ٹکرانے کے بعد، ان لائنوں کو دو علاقوں میں مسائل کا سامنا ہے اور مرمت کے کام میں کئی دن لگیں گے۔
تل ابیب کے جنوب میں گانوت چوراہے کے علاقے اور الخدیرہ اور نیتنیہ کے درمیان ہد فاصل کے علاقے میں مال بردار ٹرین کے بجلی کی ترسیل کی تاروں سے ٹکرانے سے یہ مسئلہ پیدا ہوا۔
ابتدائی جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ سینکڑوں میٹر ہائی وولٹیج کیبلز کو نقصان پہنچا ہے اور لائن پر سفر کرنا بھی بہت خطرناک ہے۔
متعلقہ ماہرین اس مسئلے کو درست کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اور پیش گوئی کرتے ہیں کہ لائن کی مرمت کے کام میں کئی دن لگیں گے۔
اس واقعے کے نتیجے میں، بنیامین اور نیتنیہ سے تل ابیب اسٹیشن اور ایل-لاد اسٹیشن بین گوریون ایئرپورٹ کے درمیان تمام ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔
صہیونی حکام نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ آیا یہ واقعہ جان بوجھ کر تھا یا غیر ارادی، صرف یہ کہا کہ وہ تصادم کی وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
زیڈ ٹی ای نے اب تک کا سب سے سستا فولڈ ایبل فون پیش کردیا
?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ’زیڈ ٹی اِی‘ نے اب
فروری
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ نہ سنایا جاسکا
?️ 23 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب
دسمبر
دو ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے صارفین پریشان
?️ 10 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دو ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافے سے
دسمبر
کیا برطانیہ ایٹمی جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟
?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:جرمنی کے Stuttgarter Nakhrishten اخبار نے اپنے ایک مضمون میں لکھا
فروری
میکرون یورپی یونین سے پیرس کے اخراج کے خواہاں
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: ایک رپورٹ میں روسی اسپوٹنک نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون
جون
امریکی اسٹورز میں سپلائی کا بحران اور خالی شیلف
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:امریکہ میں اومیکرون کورونا کے پھیلاؤ کے درمیان، اس ملک میں
جنوری
متحدہ عرب امارات کی صیہونی حکومت میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری
?️ 1 فروری 2022سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے خبر دی ہے کہ متحدہ عرب امارات
فروری
کرم میں حالات خراب کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
?️ 4 جنوری 2025 پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا
جنوری