۷۵۰۰ عرب و یہودی کارکنوں کا مطالبہ، فلسطین کو تسلیم کیا جائے

فلسطین

?️

۷۵۰۰ عرب و یہودی کارکنوں کا مطالبہ، فلسطین کو تسلیم کیا جائے
 مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ۷۵۰۰ سے زائد عرب اور یہودی کارکنوں نے ایک مشترکہ درخواست پر دستخط کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد ریاستِ فلسطین کو فوری طور پر تسلیم کیا جائے اور غزہ کے خلاف جاری نسل کشی کی جنگ کو روکا جائے۔
یہ مہم مقامی غیر سرکاری تنظیم ززیم کی جانب سے شروع کی گئی ہے، جس میں عرب اور یہودی سماجی کارکن شامل ہیں۔ تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ اس مہم کا مقصد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس ستمبر سے قبل دنیا تک ایک واضح اور مشترکہ پیغام پہنچانا ہے۔
تنظیم کا کہنا ہے کہ دستخط کنندگان کی تعداد جلد ہی ۱۰ ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے فلسطین کو تسلیم کرنا اسرائیل کے لیے سزا نہیں بلکہ ایک بہتر مستقبل کی طرف قدم ہے، ایسا مستقبل جو باہمی شناخت اور دونوں قوموں کے لیے امن و سلامتی پر مبنی ہو۔
بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ دو ہی راستے ہیں یا فلسطین کو اسرائیل کے ساتھ تسلیم کیا جائے، یا پھر اس انتہا پسندانہ منصوبے کی طرف بڑھا جائے جسے اسرائیلی وزیر خزانہ بزالل اسموتریچ آگے بڑھا رہے ہیں۔
اسرائیلی حکومت کے انتہا پسند وزرا کی جانب سے مغربی کنارے کے مکمل انضمام کی کوششوں کو تنظیم نے "نسلی امتیاز اور نسل کشی کی جنگ کا تسلسل قرار دیا۔ ناقدین کے مطابق اگر یہ منصوبے نافذ ہوئے تو فلسطینی ریاست کے قیام کا امکان ختم ہو جائے گا اور دو ریاستی حل مکمل طور پر دفن ہو جائے گا، جو خطے کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان دورے کا امکان

?️ 18 جولائی 2025 سچ خبریں: بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز نے پاکستانی ٹی وی

قدس بٹالین کی صہیونیوں کا مقابلہ کرنے کی تیاری

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے ایک فلسطینی قیدی کی شہادت کی صورت میں

نئے ٹیکس سے ملک میں ادویات مہنگی ہو گئی

?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے

صہیونی فوج میں خودکشیوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:    یدیعوت احرونوت اخبار نے اتوار کے روز اپنی ایک

تل ابیب کے لئے واشنگٹن کی بے دریغ حمایت کا زمانہ ختم ہوتا نظر آرہا ہے

?️ 4 جون 2021سچ خبریں:غزہ کے حالیہ تنازع سے یہ واضح ہو گیا کہ امریکہ

کچھ لوگ یمنی جنگ میں شکست کا بدلہ لبنان سے لینا چاہتے ہیں: حزب اللہ

?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ میں سربراہ محمد رعد نے کہا کہ آج ہمیں

عراق میں ہمارا نیا مشن ہے: پینٹاگون

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے ترجمان نے منگل کی شام ایک نیوز کانفرنس کو

بھارتی کوششیں ناکام، آئی ایم ایف نے پاکستان کو ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر جاری کردیے

?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت کی تمام ترکوششیں ناکام ہوگئیں اور عالمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے