?️
سچ خبریں:یوکرین کے صدر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو ایک خط لکھ کر ان سے اگلے سال ہونے والے اولمپک کھیلوں میں روسی ایتھلیٹس کی شرکت کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین حکام کی جانب سے روس کے ساتھ جنگ کے لیے مغرب سے مزید سیاسی اور فوجی حمایت حاصل کرنے میں ناکامی کے بعد، یوکرین نے 2024 کے پیرس اولمپکس سے ماسکو کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کو ایک خط بھیجا، جس میں ان سے کہا کہ وہ اگلے سال ہونے والے اولمپک کھیلوں میں روسی ایتھلیٹس کی شرکت کو روکیں،رپورٹ کے مطابق زیلنسکی نے میکرون کے نام بھیجے جانے والے اس خط میں لکھا کہ روس کو 2024 کے اولمپک گیمز میں حصہ لینے کی اجازت دینا ایسا ہی ہے جیسے یہ کہنا کہ دہشت گردی جزوی طور پر قابل قبول ہے۔
یوکرینی صدر کے دفتر نے بھی ایک بیان جاری کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ 2024 کے پیرس اولمپکس میں روسی ایتھلیٹس کی شرکت کے حوالے سے اختلاف رائے کی وجہ سے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی دراصل "جنگ کو فروغ دے رہی ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل زیلنسکی نے میکرون کے ساتھ اپنی فون کال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ روسی ایتھلیٹس کی پیرس اولمپک گیمز میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
درایں اثنا بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ روسی اور بیلاروسی کھلاڑی 2024 کے پیرس گیمز میں غیر جانبدار شہریوں کے طور پر حصہ لے سکتے ہیں، تاہم یوکرین نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس اور بیلاروس کو پیرس اولمپکس میں شرکت کی اجازت دی گئی تو کیف کے کھلاڑی ان مقابلوں میں حصہ نہیں لیں گے۔


مشہور خبریں۔
حکومت کا قبائلی علاقوں میں ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر غور
?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر نے وزارت خزانہ کو تجویز
مئی
برطانیہ میں کورونا کی پابندیوں کا خاتمہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: خبری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ برطانوی وزیر
فروری
ٹیکنوکریٹ حکومت لانے کا شوشہ چھوڑا جا رہا ہے، عمران خان
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)
دسمبر
کیا امریکہ تباہ ہو رہا ہے؟
?️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: حالیہ برسوں میں ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور اس ملک
دسمبر
جرمنی میں حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر اولاف شولٹز کی حکومت کی توانائی پالیسی کے
اکتوبر
شامی سالویشن فرنٹ کی 4 اسٹریٹجک پوائنٹس سے لاعلمی / حقیقی مخالفین راستے میں ہیں
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: عرب دنیا کے تجزیہ کار "عبدالباری عطوان” نے شامی اپوزیشن
جولائی
سوڈان نے روس کو افریقہ میں پہلی بحری فوجی اڈے کی پیشکش کر دی: وال اسٹریٹ جرنل کا دعوٰی
?️ 3 دسمبر 2025 سوڈان نے روس کو افریقہ میں پہلی بحری فوجی اڈے کی
دسمبر
عمران خان کی گھبراہٹ
?️ 17 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} جو روز مہنگائی کروا ، ٹیکس بڑھا کر،
فروری