?️
سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے واضح تضاد میں کہا کہ وہ غزہ کے عوام کی نسل کشی پر تبصرہ نہیں کر سکتے لیکن فلسطینی مزاحمتی تحریک کی جانب سے انجام دیا جانے والا طوفان الاقصیٰ آپریشن جنگی جرم ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بریل نے الجزیرہ کے رپورٹر کے اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو جنگی جرم سمجھتے ہیں؟ کہا کہ میں وکیل نہیں ہوں اور نہ ہی میں فیصلہ دے سکتا ہوں!
یہ بھی پڑھیں: یورپ اسرائیل کے جنگی جرائم پر موقف اختیارکیوں نہیں کرتا ؟
الجزیرہ کے رپورٹر نے فوری طور پر ان سے سوال کیا کہ کیا یورپ حماس کی 7 اکتوبر کی کاروائی کو جنگی جرم سمجھتا ہے؟ بریل نے بغیر توقف کے جواب دیا: ہاں، ضرور؛ ہم ان کاروائیوں کو جنگی جرائم سمجھتے ہیں!
قابل ذکر ہے کہ فلسطینی اسلامی مزاحمت (حماس) کے صیہونی حکومت کے خلاف طوفان الاقصیٰ کے نام سے معروف آپریشن کے بعد قابض فوج نے وحشیانہ کاروائی کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کو بلا روک ٹوک بمباری کا نشانہ بنایا تاکہ منصوبے کے مطابق غزہ کی پٹی کو تباہ کر دیا جائے۔
مزید پڑھیں: غزہ میں صیہونی جنگی جرائم کا منھ بولتا ثبوت
فلسطینی سرکاری اطلاعات کے دفتر کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 13 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 5500 سے زائد بچے اور 3500 خواتین شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
انڈونیشیا میں چرچ پر خودکش حملے کے بعد ایک اور بڑا حادثہ پیش آگیا
?️ 30 مارچ 2021جکارتا (سچ خبریں) انڈونیشیا میں چرچ پر خودکش حملے کے بعد ایک
مارچ
افغانستان میں زلزلہ سے متاثرین کی امداد میں روک
?️ 28 جون 2022سچ خبریں: امریکہ انسانی حقوق کا دعویٰ کر رہا ہے اور اس
جون
اردن کے بادشاہ کی فرانس کے صدر سے ملاقات
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے بدھ کے روز
ستمبر
کوئٹہ میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے
?️ 6 جولائی 2021بلوچستان( سچ خبریں) بلوچستان پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی
جولائی
خدا نے کینسر سے بچایا تو محسوس ہوا، وہ مجھ سے پیار کرتے ہیں، اسما عباس
?️ 1 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ و گلوکارہ اسما عباس نے کہا ہے
مارچ
چین کا امریکہ کے خلاف 761 بلین ڈالر کا بم
?️ 9 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے پاس امریکی ٹریژری بانڈز میں تقریباً 761 بلین ڈالر
اپریل
ٹرمپ اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ کے نیشنل پبلک ریڈیو نے آج (ہفتہ) مشرق وسطیٰ
مئی
55 فیصد صیہونی اب بھی ایرانی حملے سے خوفزدہ
?️ 27 جون 2025سچ خبریں: ایک صیونیستی میڈیا نے اپنے تازہ ترین سروے کے نتائج
جون