🗓️
سچ خبریں:یمن کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹم لنڈرکنگ نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان سے ملاقات کی اور یمن کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
بن سلمان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ یمن میں ہونے والی پیش رفت کے بارے میں ان کی لنڈرکنگ سے بات چیت ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ملاقات میں یمن میں ایک جامع سیاسی حل کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ اس ملک میں استحکام اور سلامتی حاصل کی جا سکے۔
الخلیج آن لائن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ نے بھی گزشتہ منگل کو ایک بیان میں لنڈرکنگ کے دورہ سعودی عرب کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اس دورے کا مقصد سعودی عرب کے فوائد کو وسعت دینے سے متعلق کوششوں کو تقویت دینا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ لنڈرکنگ اس سفر کے دوران یمنی، سعودی حکام اور بین الاقوامی شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ جاری مذاکرات کو تقویت دینے کی کوششوں کا جائزہ لیا جا سکے اور خطے میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور ان کے ہم منصبوں کے درمیان ہونے والی بات چیت پر عمل کیا جا سکے۔
اسی سلسلے میں صنعاء کی سپریم پولیٹیکل کونسل نے حال ہی میں تاکید کی کی یمن کے عوام نے اپنے علم اور بصیرت سے آج یہ جان لیا ہے کہ امریکہ جس طرح یمن کے خلاف جارحیت کی صف اول میں تھا، آج بھی اسے جاری رکھنے کے لیے سخت محنت کر رہا ہے۔ جارحیت اور محاصرے کو تیز کرنا، اور وہ تمام اقدامات جو یہ مقبوضہ صوبوں میں امریکی قابض حکومت کی سازشوں کے تحت کیے جا رہے ہیں تاکہ ان علاقوں میں اپنی موجودگی کو قانونی حیثیت دی جائے اور اپنی پالیسیاں مسلط کی جائیں۔
مشہور خبریں۔
آزادی بیان کا دعویٰ کرنے والے ممالک میں قرآن پاک کی سلسلہ وار توہین
🗓️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:سویڈن کے فورا بعد ہالینڈ میں قرآن پاک کی بے حرمتی
جنوری
Fashion Girls! These Are the 17 Chic Flats Everyone Will Want in 2019
🗓️ 19 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ہندوستان کو روس سے دور کرنے کی امریکی چال
🗓️ 23 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ نے ہندوستان کو فوجی امدادی پیکج کی لالچ دے کر
مئی
تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے منشور کے مطابق انتخابات میں جانا ہے،وزیراعظم
🗓️ 10 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام
اپریل
سود کی ادائیگی کے سبب مالیاتی خسارے میں اضافہ
🗓️ 30 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ (جولائی
مارچ
مغربی ممالک نائیجر میں جمہوریت ڈھونڈ رہے ہیں یا یورینیم؛ امریکی تجزیہ کار اور مورخ کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 12 اگست 2023سچ خبریں: ایک امریکی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ یوکرین میں
اگست
ضلع کرم میں راستوں کی بندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر، مظاہرین کا دھرنا جاری
🗓️ 24 دسمبر 2024 پاراچنار: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں راستوں کی بندش
دسمبر
بچپن بھیانک گزرا، ہانیہ عامر کا انکشاف
🗓️ 24 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہےکہ ان
دسمبر