?️
سچ خبریں:اطلاعاتی ویب سائٹ انٹیلی جنس آن لائن نے اپنی ایک رپورٹ میں یمن میں عمان کے رویہ اور اس کارروائی سے سعودی عرب کی ناراضگی کا ذکر کیا ہے۔
انٹیلی جنس آن لائن ویب سائٹ نے عمان کے شاہی دفتر کے سربراہ محمد النعمانی یمن مذاکرات میں ثالثی کی لائن میں داخل ہو گئے کے عنوان سے ایک مضمون شائع کیا انہوں نے مذاکرات میں عمان کے اہم رویہ پر تبادلہ خیال کیا اور بتایا کہ کس طرح یہ رویہ سعودی عرب کی شدید ناراضگی کا باعث بن رہا ہے۔
ویب سائٹ کے مطابق یمن میں تنازع آٹھویں سال میں داخل ہونے کے بعد مسقط ایک اہم ثالث کے طور پر اپنا کردار برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے جس نے سعودی عرب کو ناراض کر دیا ہے۔ کیونکہ وہ خود اس عمل کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔
عمان کے شاہی دفتر کے سربراہ محمد النعمانی نے انصاراللہ کے عہدیداروں سے ملاقات کے لیے انٹیلی جنس افسران کا ایک وفد 10 جنوری کو صنعاء بھیجا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ النعمانی مرکزی ثالث بنے رہنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
ویب سائٹ نے کہا کہ مسقط کے اقدامات نے ریاض کو اس حد تک پریشان کر دیا ہے کہ اس ماہ اس نے انصار اللہ کے ساتھ براہ راست رابطے کا چینل قائم کر لیا ہے۔
انٹیلی جنس آن لائن نے زور دیا کہ اگرچہ عمان اور سعودی عرب عمان کے سلطان ہیثم بن طارق کے افتتاح کے بعد سے قریب تر ہو گئے ہیں لیکن یمن کے معاملے کے انچارج سعودی عرب کے سفارت کاروں کو شکایت ہے کہ ثالثی کے بجائے عمان غیر سرکاری طور پر یمن میں انصار اللہ کی حمایت کرتا ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن کے الجوف اور مآرب پر سعودی جنگجوؤں کے وسیع حملے
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: سعودی جارح اتحاد کے جنگجوؤں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے
دسمبر
پی ایل اے اور پاک فوج ایک دوسرے کے بھائی ہیں:آرمی چیف
?️ 29 جولائی 2021راولپنڈی (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے
جولائی
کراچی میں امیکرون کیس سامنے آگیا
?️ 13 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت نے کراچی میں
دسمبر
فلسطینی خاتون کی 24 سال بعد اپنے اہل خانہ سے مظلومانہ ملاقات
?️ 17 جون 2021سچ خبریں:سناء محمد نامی ایک 47 سالہ فلسطینی خاتون جنہیں 24 سال
جون
مشعال ملک کا یاسین ملک کی مسلسل بھوک ہڑتال ، گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش
?️ 9 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں
نومبر
فلسطینی مجاہدین کی صیہونی فوجی گاڑی پر فائرنگ
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی مجاہدین نے جنین شہر میں اسرائیلی فوجی گاڑی پر
مارچ
نصراللہ نے اسرائیل کے لئے کیا کہا؟
?️ 27 جولائی 2023سچ خبریں:مذمت بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں
جولائی
سعودی عرب کے معروف عالم دین گرفتار
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب ایک معروف عالم اور مبلغ کو بغیر کسی الزام
فروری