یمنی جزیرہ سقطری میں صیہونی پرچم لہرائے جانے کی کہانی

سقطری

?️

سچ خبریں:شوشل میڈیا کے صارفین نے یمن کے جزیرہ سقطری کے پہاڑوں پر صیہونی سیاحوں کی تصویریں شیئر کیں جن میں میں کچھ سیاح اسرائیلی پرچم اپنے بدن پر لپیٹے ہوئے تھے۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شوشل میڈیا کے صارفین کا کہناہے کہ متحدہ عرب امارات صیہونی سیاحوں کو اس جزیرے پر لاتا ہےاور ان کی سکیورٹی کا پورا انتظام بھی کرتا ہے،یادرہے کہ متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کی وجہ سے یمنی شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر بن غالب نامی صارف نے لکھا ہے کہ حالیہ دنوں میں صیہونیوں کی دیدہ دلیری کچھ زیادہ ہی بڑھ گئی ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ وہ اپنا پرچم لے کر پوری آزادی سے سقطری جزیرے میں ٹہلتے ہیں اور تصویریں بناتے ہیں جبکہ یہ تمام اقدامات یمن کی خودمختاری اور آزادی کی خلاف ورزی ہے جس کا ذمہ دار سعودی اتحاد اور متحدہ عرب امارات ہے جس کو اس کا جواب دیا جائے گا۔

در ایں اثنا حالیہ دنوں میں ایک باخبر ذرائع نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمن کے سقطری جزیرے کے ایئرپورٹ پر صیہونی حکومت کے لئے ایک جاسوسی مرکز بنائے جانے کی خبر دی تھی۔

 

مشہور خبریں۔

مسجد اقصیٰ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ واقعی خطرناک ہے: شیخ صبری

?️ 29 ستمبر 2022سچ خبریں:   یروشلم میں سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری

امریکہ نے ایران پر حملہ کیوں کیا؟

?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:امریکی حملہ ایران کی جوہری تنصیبات پر ایک ناکام اور

وزیراعظم آج دورۂ روس پر روانہ ہوں گے

?️ 23 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان  آج روس  کے دورے پر روانہ

اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے جہاد اسلامی فلسطین کی اہم پیش کش

?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے صیہونی حکومت کا مقابلہ

برطانیہ کی سانحہ افغانستان میں اپنے کردار کو چھپانے کی جدوجہد

?️ 10 اگست 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے افغان میں اپنے ملک کے

فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ایک کمانڈر شہید

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:فلسطین کی مزاحمتی تحریک جہاد اسلامی نے گزشہ سال سیف القدس

امام خمینی کا استکبار مخالف موقف رائگاں نہیں گیا: یمن کے مفتی

?️ 5 جون 2023سچ خبریں:علامہ شمس الدین شرف الدین نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام

فلسطین کے حق میں پوسٹ کرنے پر انسٹاگرام اکاؤنٹس کو’شیڈو بین’ کیے جانے کا انکشاف

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن پلیٹ فارم انسٹاگرام کی جانب سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے