🗓️
سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سربراہ نے عدالتی اصلاحات کے میدان میں نیتن یاہو کی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے اپنی ایک تقریر میں صیہونی ریاست میں خانہ جنگی شروع ہونے کے خطرے سے خبردار کیا۔
عکا ویب سائٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے سربراہ اسحاق ہرتزوگ نے بنیامین نیتن یاہو کی سخت گیر کابینہ کے ہاتھوں عدالتی اصلاحات کیے جانے کے باعث صیہونی ریاست میں جنگ اور اندرونی تنازعات کے رونما ہونے کے سلسلہ میں خبردار کیا۔
ہرتزوگ نے ایک بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ہر کوئی اس نتیجے پر پہنچا ہے اور محسوس کر رہا ہے کہ موجودہ صورتحال بارود کے گودام کی مانند ہے جو کسی بھی لمحے پھٹ سکتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سب کو سمجھنا چاہیے کہ اگر صرف ایک فریق جیتتا ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ وہ ہے، ہم سب ہاریں گے جس سے سب سے زیادہ نقصان اسرائیل کا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پورے ملک میں مظاہرے دیکھ رہا ہوں، ہم سب محسوس کر رہے ہیں کہ ایک پرتشدد تصادم اور ہم خانہ جنگی کے دہانے پر ہیں! ہرتزوگ نے مزید کہا کہ میں آپ میں سے ہر ایک (صیہونی برادری) سے کہتا ہوں کہ تشدد کو ایک طرف رکھیں، بیرونی خطرات کافی زیادہ ہیں،ہمارا سب سے بڑا چیلنج اسرائیل کو بچانا ہے۔
صیہونی حکومت کے سربراہ نے نیتن یاہو کے عدالتی اصلاحاتی منصوبے پر عمل کرنے کی صورت میں کشیدگی میں اضافے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں کابینہ کے نمائندوں اور حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ ان مذموم تنازعات کو روکیں! واضح رہے کہ Knesset (صیہونی پارلیمنٹ)، جس کے ارکان کی اکثریت انتہائی دائیں بازو کے نمائندے ہیں (نتن یاہو کے قریبی)، عدالتی نظام میں اصلاحات سے متعلق ایک نئے اور متنازعہ قانون پر نظرثانی کرنے والی ہے۔
مشہور خبریں۔
نجکاری کے کیسز نمٹانے کیلئے خصوصی ٹربیونل بنانے کی منظوری
🗓️ 9 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وفاقی کابینہ نے صدارتی آرڈیننس کی حتمی
دسمبر
صیہونی حکومت کے ہاتھوں بچوں کے قتل کے اعدادوشمار کا انکشاف
🗓️ 9 جون 2024سچ خبریں: غزہ حکومت کے انفارمیشن آفس نے ایک بیان جاری کرتے
جون
فارین افرز: آیت اللہ خامنہ ای ایران کو مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی طاقت بنائیں گے
🗓️ 9 ستمبر 2023سچ خبریں: فارن افیئرز میگزین کے مصنف نے ایران، چین اور روس
ستمبر
مراکشی عوام کا فرانسیسی صدر کے خلاف اعتراض
🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:مغربی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ 22 ستمبر
ستمبر
حضرت عیسی نبی غزہ میں ہوتے تو صیہونی ان کے ساتھ کیا کرتے؟برطانوی صحافی کیا کہتے ہیں؟
🗓️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: برطانوی صحافی نے حضرت عیسی کی ولادت کے موقع پر
دسمبر
امریکی بحری اتحاد سے ممالک کے انخلا کی وجوہات
🗓️ 29 دسمبر 2023سچ خبریں:انگریزی میڈیا کے مطابق امریکی اتحادی یمن کی انصار اللہ سے
دسمبر
کورونا وائرس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ سے زائد
🗓️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے
جون
طلباء تحریک نے کیسے امریکی صیہونی آمریت کو کیسے مٹی میں ملایا ہے؟
🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ایک عرب ماہر عمرانیات نے لکھا ہے کہ امریکہ میں
مئی