سچ خبریں:سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کا کہنا ہے کہ ہم ایران پر حملہ کرنے کی طاقت نہیں رکھتے اور صرف کہنے سے ہماری طاقت میں اضافہ نہیں ہوجائے گا۔
صیہونی ٹی وی چینل 12 نے ایہود اولمرٹ کے حوالے سے کہا : یہ دعوی کہ ہم ایران پر حملہ کرنے کی قدرت رکھتے ہیں، محض شیخی ہے۔
سابق صیہونی وزیر اعظم نے کہا کہ اس طرح کی شیخی سے ہماری طاقت ظاہر ہونے کے بجائے ہماری کمزوری جھلکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق جوہری معاہدہ موجود حالت سے جسکا ہمیں سامنا ہے، بہت بہتر ہے اور یہ صرف میرا ذاتی نظریہ نہیں ہے بلکہ اسرائیل کے فوجی ادارے کے سابق اعلی عہدیداروں کا بھی یہی ماننا ہے۔
اولمرٹ نے کہا کہ بہتر ہوگا ہم ایران کے ساتھ بڑی طاقتوں کے نیا جوہری معاہدہ کرنے کا انتظار کریں، ایسا معاہدہ جس سے اسرائیل کے مطالبے پورے ہوتے ہوں۔