?️
سچ خبریں:عراق کے شہر سامرا میں داعش دہشت گرد تنظیم کے کچھ ارکان جو کار بم سے خود کش کاروائی کرنےکے لیے جارہے تھے ، نے غلطی سے ایک بٹن دبانے سے اپنے بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا۔
شفق نیوزایجنسی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ، سامرا آپریشنز کمانڈ کے سربراہ جبار الدراجی نے آج (سنیچر) کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ایک کار بم دھماکے میں 21 داعش ارکان ہلاک ہوگئے ، سامرا آپریشنز کمانڈ نے کہا ہے کہ داعش دہشت گرد تنظیم کے عناصر نے الدور کے جنوب میں واقع جلام سامراءکے علاقے میں فیڈرل پولیس سے وابستہ ایک چوکی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم دہشت گردانہ کاروائی سے قبل ہی ان کی کار پھٹ گئی اور ان عناصر میں سے 21 افراد مارے گئے ۔
سامرا آپریشنز کمانڈ نے وضاحت کی کہ دھماکے کی وجہ یہ تھی کہ کار تھی جس کے ڈرائیور نے اپنے دوستوں کو الوداع کہنے کے لئے داعش دہشت گرد تنظیم کے ایک ٹھکانے کو چھوڑنے سے پہلے ہی ہارن بجایا اور اسی دوران وہ بھول گیا کہ کارکا ہارن دھماکہ خیز پیکیج سے منسلک ہے، جس کی وجہ سے کار پھٹ گئی اور تمام مذکورہ عناصر ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے کہ اگرچہ عراقی حکومت اپنے ملک سے داعش کے خاتمہ کا اعلان کر چکی ہے تاہم اس دہشتگرد تنظیم کے باقی ماندہ عناصر عراق کے مختلف صوبوں میں اس ملک کی اعلی شخصیات اور دیگر مقامات کے خلاف دہشتگردانہ کاروائیاں کر تے رہتے ہیں ، قابل ذکر ہے کہ عراق اور شام میں داعشی دہشتگردوں کو امریکہ کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے جو ان ممالک میں ان کا خاتمہ کرنے کے لیے داخل ہوا تھا اور شروع سے لے کر آج تک ان کے لیے ایک سہلوت کار کے فرائض انجام دے رہا ہے جس کے متعدد ثبوت موجود ہیں۔


مشہور خبریں۔
عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی ذرائع نے مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں واقع
مئی
کورونا وائرس کی تیسری لہر اور احتیاط نہ کرنے کے سنگین نتائج
?️ 21 اپریل 2021(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں
اپریل
بائیڈن کے فوری طور پر مستعفی ہونے پر زور؛ وجہ ؟
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی پولنگ سینٹر کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے
جولائی
کیا ایران کا پانی کا بحران اسرائیل سے بھی بدتر ہے؟
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے عوام کو
اگست
غزہ میں جاری مظالم کے ردعمل میں نیویارک میں مظاہرہ
?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی حامیوں کے احتجاج اور بچوں
جولائی
وزیر اعظم نے کابینہ کے پروٹول کو کم کرنے کا حکم دے دیا
?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم آفس (پی ایم او) کے ایک ذرائع نے
جولائی
جنوبی کوریا کی شمالی کوریا کو وراننگ
?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے شمالی کوریا کی وزارت دفاع
جولائی
اب تک کتنے حاجی خانہ خدا کے مہمان بن چکے ہیں؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں پاسپورٹ کے اجراء کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے اعلان
جون