?️
سچ خبریں:فرانسیسی ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں اضافہ اور کام کے بہتر حالات کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنی ہڑتال کو مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا ہے۔
یونائیٹڈ پریس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی ڈاکٹروں نے تنخواہوں میں اضافہ اور کام کے بہتر حالات کے مطالبہ میں اپنی ہڑتال کو مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا،یاد رہے کہ اس ملک کے عام ڈاکٹر ایک ہفتے سے ہڑتال پر ہیں،انہیں پیر کو کام پر واپس آنا تھا لیکن انہوں نے اپنی ہڑتال بڑھا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرانسیسی ڈاکٹرز تنخواہوں میں اضافے اور کام کے حالات میں بہتری کے خواہاں ہیں خاص طور پر سیکرٹریز کی خدمات حاصل کرنے اور ان علاقوں میں تعینات ڈاکٹرز جہاں ڈاکٹروں کی کمی ہے،فرانسیسی ڈاکٹروں کے ایک گروپ جسے "ڈاکٹرز فار ٹومارو” کہا جاتا ہے، کے مطابق جمعرات کو فرانس کے دارالحکومت پیرس کے وسط میں وزارت صحت کی عمارت تک احتجاجی مارچ کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس کے وزیر صحت فرانکوئس براؤن نے اس معاملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک کو موسمی انفلوئنزا، کورونا وائرس اور سانس کے انفیکشن کی وجہ سے تین گنا خطرے کا سامنا ہے یہ ہڑتال مناسب نہیں ہے،براؤن نے کہا کہ یہ ایک برا دور ہے، ہم ایک ہفتے سے خطرات میں گھرے ہوئےہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ اس ہڑتال کی وجہ سے پورے فرانس کا طبی نظام بہت دباؤ میں ہے۔
دریں اثنا، فرانسیسی ڈاکٹر اس ملک میں انفلوئنزا، کورونا اور برونکائیلائٹس کی وبا کی وجہ سے اسپتالوں میں زیادہ بھیڑ کی شکایت کر رہے ہیں، ایک جنرل پریکٹیشنر فلورنس لاپیکا کا کہنا تھا کہ یہاں وبا بھی ہے اور دوسرے بیمار بھی ہیں،ہمارے پاس اپنے مریضوں کو سنبھالنے کی جگہ نہیں ہے، ان میں شیرخوار بچے بھی ہیں اور بوڑھے بھی۔
یاد رہے کہ اسی موسم گرما میں، طبی کارکنوں نے حکام کی صحت اور حفاظت کی پالیسیوں کی مخالفت میں تنخواہوں میں اضافہ اور زیادہ عملے کا مطالبہ کرتے ہوئے فرانس بھر میں ہڑتال کی،ادھر ان اداروں کی یونینوں نے متنبہ کیا ہے کہ فرانس کو صحت کی دیکھ بھال کے بحران کا سامنا ہے جبکہ سرکاری ہسپتالوں ، طبی اور سماجی اداروں میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں نے صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرانے کی کوشش میں پچھلے تین سال گزارے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جرمن پولیس کی فرینکفرٹ میں جنگلوں کی تباہی کے خلاف کارروائی
?️ 19 جنوری 2023سچ خبریں:Tagus Spiegel اخبار کے مطابق جرمن پولیس نے ان ماحولیاتی کارکنوں
جنوری
ہم مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے قریب ہیں : بلنکن
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بدھ کے روز اپنے
جنوری
یوکرائن کا روسی فوج کے خلاف کامیابی کا کوئی امکان نہیں: جرمن جنرل
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: ریٹائرڈ جرمن جنرل رولینڈ کٹر کا خیال ہے کہ
جون
ہم نے ایران میں چابہار بندرگاہ کو فعال بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں: ہندوستان
?️ 4 اپریل 2022سچ خبریں: ہندوستان کے صدر نے اتوار کو اعلان کیا کہ ایران
اپریل
ایران اور آذربائیجان کے تعلقات بہترین سطح پر
?️ 21 جولائی 2025آذربائیجان کے صدر الہام علیٰ اف نے "شوشا میڈیا فورم” کے موقع
جولائی
ایران کے خلاف جارحیت میں اسرائیل کے مالی نقصان کی نئی جہتیں سامنے آ گئیں
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کے شعبہ اقتصادی امور کے سابق
جون
خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن سے قبل پیپلز پارٹی وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
?️ 11 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) خیبرپختوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں
جولائی
ایک سال سے مجھ پر سمجھوتہ کرنے کیلئے بہت دباؤ ہے، ملک ریاض
?️ 26 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) ملک کی معروف کاروباری شخصیت اور رئیل اسٹیٹ ٹائیکون
مئی