🗓️
سچ خبریں: عالمی کیتھولک رہنما نے کہا کہ یورپ میں تارکین وطن کی صورتحال پر توجہ دی جانی چاہیے۔
روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی کیتھولک رہنما پوپ فرانسس نے اتوار کے روز سیاستدانوں سے بحیرہ روم میں تارکین وطن کی ہلاکتوں کے کھلے زخم کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
اس سلسلے میں عالمی کیتھولک رہنما نے کہا کہ دکھ اور شرم کے ساتھ، ہمیں یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس سال کے آغاز سے تقریباً 2000 مرد، خواتین اور بچے یورپ پہنچنے کی کوشش میں سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افریقی تارکین وطن کے خلاف سعودی جرائم
پوپ فرانسس نے اس سلسلے میں مزید کہا کہ میں اس براعظم کے سیاسی حکام کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ وہ اس زخم کو بھرنے کے لیے بھائی چارے اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔
میں ان تمام لوگوں کے عزم کی تعریف کرتا ہوں جو جہاز کو ڈوبنے سے روکنے اور ملاحوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، یاد رہے کہ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ کل اعلان کیا گیا تھا کہ اس ہفتے کی صبح انگلش چینل کو عبور کرنے کی کوشش کرنے والے تقریباً 60 تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی میں 6 افغان شہری ہلاک ہو گئے۔
بولون سورمر کے ڈپٹی پراسیکیوٹر فلپ سباتیئر نے اس حوالے سے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے 6 افراد کی عمریں 30 سال کے لگ بھگ تھی ۔
مزید پڑھیں: تارکین وطن ایک بار پھر پانی کی نظر
یاد رہے کہ گزشتہ بدھ کو ANSA نیوز ایجنسی نے اٹلی کے جزیرے Lampedusa کے قریب 41 تارکین وطن کی ہلاکت کی اطلاع دی تھی،مذکورہ کشتی گزشتہ دنوں تیونس کے علاقے سفیکس سے روانہ ہوئی تھی لیکن چند گھنٹوں کے بعد ڈوب گئی۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل کی حماس کے لئے جنگ بندی کی نئی تجویز کیا ہے؟
🗓️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:CNN نے آج صبح صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کی
دسمبر
تائیوان چین کا حصہ ہے، پاکستان ون چائنا اصول کی پاسداری کرتا ہے، صدر مملکت
🗓️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے
مئی
ہم یمن کے تنازع کے خاتمے کے لیے واشنگٹن کے ساتھ گہری بات چیت کر رہے ہیں: ریاض
🗓️ 4 اکتوبر 2021سچ خبریں: سعودی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ ملک نے یمن
اکتوبر
عراق میں 2 رہنماؤں سمیت 11 داعش ہلاک
🗓️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: ہفتے کی شام عراقی فوج کے مشترکہ آپریشنز
ستمبر
فرانس میں اولمپک کی افتتاحی تقریب سے قبل سکیورٹی سخت
🗓️ 19 جون 2024سچ خبریں: یورونیوز نے اطلاع دی ہے کہ فرانس نے پیرس میں
جون
پی ڈی ایم والے 26 مارچ کو بے نقاب ہوجائیں گے:شیخ رشید
🗓️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ
مارچ
دہشت گردی کی ابھرتی لہر، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کا مطالبہ
🗓️ 1 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پاکستانی
دسمبر
سعودی عرب کا متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ مقابلہ
🗓️ 21 جون 2021سچ خبریں:سعودی عرب نے کھیل اور تجارت کے ساتھ ساتھ جیوسٹریٹی کے
جون