?️
پاکستانی سینیٹر کی جانب سے یمنی قیادت پر اسرائیلی حملے کی مذمت
پاکستان کی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے یمن کے وزیر اعظم احمد غالب الرہوی اور کابینہ کے متعدد وزراء کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بزدلانہ کارروائی صہیونی ریاست کی غیر قانونی موجودگی کو زوال سے نہیں بچا سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کی واضح مثال ہیں۔
علامہ ناصر عباس جعفری نے یمنی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ مزاحمتی قوم یمن اپنے عزم و حوصلے سے اس مشکل وقت پر قابو پا لے گی۔ انہوں نے یمن کے عوام کے لیے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں طاقت اور اتحاد عطا فرمائے تاکہ وہ صہیونی جارحیت کا مقابلہ کر سکیں۔
خیال رہے کہ گذشتہ جمعرات اسرائیلی فضائیہ نے صنعا میں ایک حکومتی ورکشاپ کو نشانہ بنایا، جس میں یمن کے وزیر اعظم احمد غالب ناصر الرہوی اور کئی وزراء شہید ہوگئے۔ انصاراللہ کے مطابق متعدد وزراء زخمی بھی ہوئے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔اسرائیل نے اپنے حملے کے بعد اعلان کیا تھا کہ اس نے یمنی حکومت کے کئی اعلیٰ حکام کو ہدف بنایا ہے


مشہور خبریں۔
یحییٰ السنوار نے اپنی شہادت سے کیسے طوفان الاقصیٰ 2 کی بنیاد رکھی؟
?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: طوفان الاقصیٰ 2 میں، یحییٰ السنوار نے ایک بار پھر
اکتوبر
صومالیہ کے ساحل کے قریب سمندری حادثہ، مسلح افراد نے مال بردار جہاز پر قبضہ کر لیا
?️ 17 اگست 2026سچ خبریں:برطانوی بحری تجارتی کارروائیوں کی تنظیم کے مطابق صومالیہ کے ساحل
اگست
ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کی شرائط آسان کردی گئیں
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم
مارچ
عراق کو ایران کے خلاف جابرانہ محاصرے کا حصہ نہیں بننا چاہیے : دبیر کل کتائب عراق
?️ 26 ستمبر 2026سچ خبریں: ابو آلاء الولائی، دبیر کل کتائب سید الشہداء عراق نے تاکید
ستمبر
سابق صیہونی کمانڈر کا ایران کی فوجی طاقت کا اعتراف
?️ 22 فروری 2026سچ خبریں:سابق صیہونی کمانڈر ران کوخاو نے ایران کی فوجی طاقت کا
فروری
صیہونی ڈرائیور نے فلسطینی خاتون کو گاڑی کے نیچے کچل دیا
?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:بدھ کے روز ایک صیہونی آباد کار نے الخلیل کے قریب
اپریل
نیتن یاہو کی مقبولیت میں کمی،حزب اختلاف کو حکومت بنانے کی برتری
?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ کے تازہ سروے کے مطابق اگر انتخابات آج
جولائی
فلموں میں ڈانس نہیں کر سکتا، فواد خان
?️ 15 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) جلد ہی ریلیز ہونے والی کامیڈی ایکشن فلم ’منی
اپریل