سچ خبریں:ٹویٹر کے مالک ایلون مسک فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے نے کہا کہ امریکی حکومت کو ٹوئٹر کی نجی ای میلز تک مکمل رسائی حاصل ہے۔
دی ہل نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ٹویٹر کے سی ای او ایلون مسک نے فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ امریکی حکومت کو ٹویٹر صارفین کے تمام براہ راست اور نجی پیغامات تک مکمل رسائی حاصل ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس حقیقت کو جان کر اور معلومات تک امریکی حکومت کی رسائی نے ان کے ذہن کو الجھا دیا ہے۔
فاکس نیوز کو دیے جانے والے انٹرویو میں ایلون مسک نے چینل کے میزبان کو بتایا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم پر صارفین کے براہ راست پیغامات پڑھنے پر مبنی امریکی حکومت کی رسائی کے بارے میں جان کر حیران رہ گئے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں مصنوعی ذہانت کمپنی کی بنیاد رکھنے والے مسک نے انٹرویو میں کہا کہ اس معاملے نے میرے ہوش اڑا دیے کہ امریکی سرکاری ایجنسیوں کو ٹویٹ کی جانے والے ہر چیز تک کتنی مؤثر طریقے سے رسائی حاصل ہے۔
انہوں نے مصنوعی ذہانت کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی تہذیب کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے،اس سلسلہ میں ایلون مسک نے کہا کہ مصنوعی ذہانت ہوائی جہازوں اور کاروں کے ڈیزائن، مرمت، دیکھ بھال یا غلط پروڈکشن سے زیادہ خطرناک ہے۔