?️
سچ خبریں: امریکی اخبار ایکسیوس کے نامہ نگار نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ اور ایران نے آج جنگ کے خاتمے سے متعلق معاہدے کی تحریر پر الیکٹرانک طور پر دستخط کر دیے ہے۔
ایکسیوس کے مطابق، اس تحریر پر الیکٹرانک دستخط کے بعد اسے عملی مرحلے میں داخل کر دیا گیا ہے۔
ایکسیوس نے مزید بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ ورسائی پیلس میں عشائیہ کے دوران ذاتی طور پر ایران کے ساتھ معاہدے کی تحریر کے ایک نسخے پر دستخط کیے، اور دستخط شدہ معاہدے کی تصویر ایران اور ثالث ممالک کو بھی ارسال کر دی گئی۔
وائٹ ہاؤس کے ایک نامعلوم اہلکار نے المیادین نیٹ ورک کو بتایا کہ امریکہ اور ایران نے آج رات جنگ کے خاتمے کے معاہدے کی تحریر پر الیکٹرانک طور پر دستخط کر دیے ہیں اور یہ معاہدہ عملی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
ادھر، خبر رساں ادارے روئٹرز نے بھی وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے کی تحریر پر دستخط کر دیے ہیں۔
اس سلسلے میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی اعلان کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدے کی تحریر اب رسمی حیثیت اختیار کر چکی ہے، کیونکہ دونوں فریقوں نے اس پر دستخط کر دیے ہیں۔
امریکی نیٹ ورک فاکس نیوز نے وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ معاہدے کی تحریر پر دستخط کے بعد جنیوا میں ہونے والی رسمی دستخطی تقریب منسوخ کر دی گئی۔
اس اہلکار نے مزید بتایا کہ ایرانی صدر نے بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے ہیں اور یہ معاہدہ عملی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود بڑھا کر 16 فیصد کرنے کا اعلان
?️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں
نومبر
وزیراعظم چوتھی نشست میں عوام کے سوالات کا براہ راست جواب دینے کیلئے تیار
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان ایک بار پھرچوتھی نشست میں
مئی
اسرائیل نے UNRWA اسکول پر حملے میں امریکی بم استعمال کیا
?️ 7 جون 2024سچ خبریں: پینٹاگون کے ایک اہلکار کے ساتھ امریکی فضائیہ کے ایک
جون
تسلط کا دور ختم ہو چکا ہے:شام کا فرانس سے خطاب
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:شام کی وزارت خارجہ نے فرانسیسی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے
اگست
’نیورالنک برین چپ‘ کی مدد سے مفلوج شخص نے شطرنج کیسے کھیلی؟
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی ارب پتی ایلون مسک کے ملکیتی سٹارٹ اپ نیورالنک
مارچ
ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں
?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر اقتصادی دباؤ میں مزید اضافہ
جولائی
کہیں اور بات نہیں چل رہی، مذاکرات چھپ کر نہیں کھل کر کریں گے، بیرسٹر گوہر
?️ 28 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر
جنوری
پہلی انتخابی بحث میں بائیڈن اور ٹرمپ کا ایک دوسرے پر بے مثال حملہ
?️ 28 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کے مباحثوں کا پہلا دور آج صبح ڈیموکریٹک
جون