?️
ٹرمپ نے صدرِ کلمبیا کو منشیات مخالف مہم کا اگلا ہدف قرار دے دیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کلمبیا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان اعلان کیا ہے کہ کلمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو واشنگٹن کی منشیات مخالف کارزار کا اگلا ہدف ہوں گے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے کلمبیا کے ساتھ انسدادِ منشیات تعاون معطل کیا، پیٹرو کا ویزا منسوخ کیا اور مالی امداد میں کمی کردی۔
خبر رساں ادارے پولیٹیکو کے مطابق بدھ کے روز صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ کلمبیا بڑی مقدار میں منشیات تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرو کو عقل مندی سے کام لینا چاہیے ورنہ وہ اگلا ہدف ہوں گے”۔ ابتدا میں ٹرمپ نے کہا کہ وہ پیٹرو کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتے، مگر فوراً ہی اپنا لہجہ بدلتے ہوئے براہِ راست دھمکی دی۔
اس بیان سے قبل بھی ٹرمپ کلمبیا کے خلاف اپنی پالیسی سخت کر چکے ہیں۔ انہوں نے اسی ہفتے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ امریکا منشیات مخالف فوجی کارروائیوں کا دائرہ، جو پہلے ونزوئلا تک محدود تھا، اب مکزیکو اور کلمبیا تک بڑھا سکتا ہے۔ ٹرمپ نے ستمبر میں کارائیب اور بحرالکاہل میں منشیات بردار کشتیوں کے خلاف آپریشن کا حکم دیا تھا، اور ونزوئلا کے صدر نکولاس مادورو پر دباؤ بڑھانے کے لیے فوجی موجودگی میں اضافہ بھی کیا۔
امریکا اور کلمبیا کے تعلقات حالیہ مہینوں میں تیزی سے خراب ہوئے ہیں۔ واشنگٹن نے ستمبر میں کلمبیا کو منشیات کنٹرول کے پارٹنرز کی فہرست سے نکال دیا، صدر پیٹرو کا ویزا منسوخ کیا اور امداد کم کردی۔ اکتوبر میں امریکا نے پیٹرو پر یہ الزام بھی لگایا کہ وہ "غیر قانونی منشیات کے اسمگلر” ہیں۔
اگرچہ ٹرمپ کھل کر پیٹرو کی صدارت کے مخالف ہیں، لیکن کلمبیا میں آئینی طور پر مدت پوری ہونے کے بعد تبدیلیِ حکومت خود ہی ممکن ہے۔ اس ملک میں صدارتی انتخابات آئندہ مئی میں منعقد ہوں گے۔ابھی تک کلمبیا کی حکومت نے ٹرمپ کے تازہ بیانات پر کوئی ردّعمل نہیں دیا۔


مشہور خبریں۔
شمالی عراق میں داعش کے آٹھ رہنما ہلاک
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے منگل کے روز شمالی
جون
شمال مغربی سامرا میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے آج ایک بیان جاری
نومبر
اعظم سواتی نے ٹرین حادثے کی ذمہ داری قبول کرلی
?️ 8 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے گھوٹکی میں ہونے والے
جون
القادر ٹرسٹ کیس: بشریٰ بی بی کی گرفتاری درکار نہ ہونے پر درخواست ضمانت غیر مؤثر قرار
?️ 31 مئی 2023اسلام آباد 🙁سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں القادر ٹرسٹ
مئی
لیبیا کی پارلیمنٹ کا عالمی برادری سے مطالبہ: غزہ پر خاموشی ختم کریں، انسانیت بچائیں
?️ 25 جولائی 2025لیبیا کی پارلیمنٹ کا عالمی برادری سے مطالبہ: غزہ پر خاموشی ختم
جولائی
الیکشن کمیشن کے فیصلے کا چاند آدھی رات کو طلوع ہوا جو قوم کے لیے تاریکی لے کر آیا، شہزاد وسیم
?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے
مارچ
57 فیصد امریکی ٹرمپ کی کارکردگی سے غیر مطمئن ہیں
?️ 14 جون 2026سچ خبریں: این بی سی کے تازہ ترین سروے کے نتائج سے
جون
ایران کی مضبوط بحری قوت اور امریکی فوجی حکام کی توجہ کا مرکز؛نیویارک ٹائمز کی زبانی
?️ 20 جون 2025 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوجی حکام ایران
جون