واشنگٹن دمشق اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی تیاری میں،جولانی کریں گے امریکہ کا دورہ

جولانی

?️

 واشنگٹن دمشق اور تل ابیب کے درمیان تعلقات معمول پر لانے کی تیاری میں،جولانی کریں گے امریکہ کا دورہ
 ایک لبنانی خبر رساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے عبوری صدر احمد الشرع آئندہ دنوں میں امریکہ کا دورہ کریں گے، جہاں واشنگٹن حکومت دمشق اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
لبنانی چینل الاخبار کے مطابق، احمد الشرع آئندہ دو ہفتوں میں واشنگٹن کا سرکاری دورہ کریں گے، جس کے دوران وہ امریکہ کی سربراہی میں قائم بین الاقوامی اتحاد برائے انسدادِ داعش میں شام کی شمولیت کے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
امریکی خصوصی ایلچی برائے امورِ شام توماس باراک نے انکشاف کیا ہے کہ دمشق اور تل ابیب کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور دونوں فریق تعلقات کی بحالی کی سمت پیش رفت کر رہے ہیں۔
یہ دورہ، جو کسی شامی صدر کا پہلا دورۂ امریکہ سمجھا جا رہا ہے، ممکنہ طور پر ۱۰ نومبر کو متوقع ہے۔ یہ واشنگٹن کی اس کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد شامی عبوری حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کروانا اور دمشق و تل ابیب کے درمیان ایک سیکورٹی معاہدہ طے کرانا ہے۔
الاخبار نے مزید لکھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران شام اور اسرائیل کے درمیان یہ معاہدہ تقریباً طے پا گیا تھا، تاہم اسرائیل کی جانب سے ایک متنازع شق — جس میں مقبوضہ علاقوں سے شام کے صوبہ السویدا تک زمینی راستہ کھولنے کی شرط رکھی گئی تھی — معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بنی۔
منامہ میں ہونے والے ایک اجلاس کے موقع پر توماس باراک نے بتایا کہ امریکہ کی ثالثی میں شام اور اسرائیل کے درمیان براہِ راست مذاکرات جاری ہیں اور رواں سال کے اختتام تک ایک جامع سیکیورٹی معاہدہ طے پانے کی امید ہے۔ ان کے بقول، “شامی فریق سنجیدگی سے کام کر رہا ہے اور مذاکرات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں۔
الاخبار نے واضح کیا کہ شام کی امریکہ کی قیادت میں قائم انسدادِ داعش اتحاد میں شمولیت، واشنگٹن کی نگرانی میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا راستہ ہموار کرے گی، جس سے شام کے علاقائی کردار اور حیثیت کی نئی تشکیل ممکن ہوگی۔
ادھر رائٹرز نے بھی تصدیق کی ہے کہ احمد الشرع ۱۹ نومبر کے قریب ایک سرکاری دورے پر واشنگٹن پہنچیں گے۔ یہ شام کی قیادت کا پہلا سرکاری دورۂ امریکہ ہوگا۔
اس سے قبل امریکی ایلچی تام باراک نے بحرین میں مکالمۂ منامہ کانفرنس کے دوران اس دورے کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ امریکہ چاہتا ہے شام کے دورے سے قبل اسرائیل کے ساتھ ایک سیکورٹی معاہدہ طے پا جائے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں اب وہ طالبان نہیں جو بندوق سے بات کرتے تھے: وزیر داخلہ

?️ 11 جولائی 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہم

عراقی پارلیمنٹ کے سربرہ کو کیوں ہٹایا گیا؟

?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کے سربراہ سے محمد الحلبوسی کی برطرفی اس

نواز شریف کینسر ہسپتال سمیت 228 ارب کے چار منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو ارسال

?️ 12 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی)

طالبان عالمی برادری کا ساتھ دے کر ملک میں آسانیاں پیدا کر سکتا ہے

?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے

ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کے لائیو سبسکرپشن فیچر کو آسان بنا دیا گیا

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر پیسے کمانے

شمالی غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کا سلسلہ جاری

?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی اخبار Ha’aretz نے غزہ کی پٹی کے شمال میں

لبنانی حکومت حزب اللہ کے مکمل خلع سلاح کی ذمہ دار ہے:امریکہ  

?️ 31 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی کے نائب نے

سپریم کورٹ نے سندھ بھر میں سرکاری زمینوں سے قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا

?️ 25 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سرکاری زمینوں کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے