وائٹ ہاؤس کے قریب بائیڈن کو تلاش کرنے والی مسلح خاتون گرفتار

وائٹ ہاؤس

?️

سچ خبریں:امریکی اخبارڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایک 66 سالہ خاتون کو ہفتے کی شام کو وائٹ ہاؤس کے قریب اپنی کار سے گرفتار کیا گیا جس نے پولیس افسران سے رابطہ کیا اور کہا کہ ان کے پاس صدر بائیڈن کے لئے ایک خط ہےتو پولیس نے جب اس پر شک کیا اور اسے گرفتار کرلیا، پولیس کو خاتون کی کار میں غیر رجسٹرڈ آتشیں اسلحہ بھی ملا، اس کی کار بھی 15 ویں اسٹریٹ کے قریب کھڑی تھی۔

میٹروپولیٹن پولیس محکمہ نے بتایا کہ اس خاتون کو وائٹ ہاؤس سے دو بلاکس 15 ویں اسٹریٹ پر واقع ایک ریستوراں کے قریب گرفتار کیا گیا ، یہ خاتون وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے قریب چوکی کے قریب پہنچی ،پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خاتون مبینہ طور پربی بی آئی رائفل سے لیس اور شخص کی بھی مدد کر رہی تھی ،واضح رہے کہ 6 جنوری کو امریکی کانگریس کی عمارت پر حملے کے بعد سے اس ملک کےدارالحکومت میں حفاظتی اقدامات میں تیزی آ گئی ہے۔

نیشنل گارڈ کے دستے بیس جنوری کو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب کےموقع پر واشنگٹن میں تعینات کیے گئے تھے جو مارچ کے وسط تک کانگریس اور وائٹ ہاؤس کمپلیکس کی حفاظت جاری رکھیں گے،تاہم کچھ ذرائع کا کہنا ہے اس مدت کے بعد بھی واشنگٹن ، ڈی سی میں فورس کے باقی رہنے کا امکان ہے،واضح رہے کہ پوری دنیا کو جمہوریت کا درس دینے والے امریکہ کی اپنی حالت یہ ہے اقتدار کی منتقلی میں پورے ملک میں اتنی ہنگامہ آرائی ہوئی کہ حتی امریکہ کے دوستوں کو ابھی جمہوریت کے اس کے دعوے کھوکھلے نظر آنے لگے اور چھ جنوری سے شروع ہونے والا بحران آج بھی جاری ہے جبکہ اس کے اصلی مجرم کو حال ہی میں سینٹ نے باعزت بری کردیا ہے جس نے عوامی حلقوں میں کہا جارہا ہے کہ امریکی سیاست میں نسل پرستی کا بول بالا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

پنجاب میں کورونا کی خوفناک صورتحال، 88افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 6 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک

رشی سونک کی وزارت عظمیٰ کے 100 دن مکمل، برطانوی شہری نا خوش

?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:جرمن اخبار نے برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کی 100 روزہ

خیبرپختونخوا میں انتخابات میں سیکیورٹی کیلئے پولیس کی نفری ناکافی

?️ 21 فروری 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کی زیر

نواز شریف کی وطن واپسی کے پیچھے کوئی ’ سمجھوتہ ’ ہوسکتا ہے،راجا پرویز اشرف

?️ 13 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے

قیدی تڑپ تڑپ کر مر گیا،کوئی پوچھنے والا نہ تھا

?️ 7 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین کی سنٹرل جیل کےایک سیاسی قیدی کی تڑپ تڑپ کو

یمن میں صیہونی فوجی افسروں کی آمد

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:یمنی ذرائع کے مطابق صیہونی حکومت سے وابستہ جاسوسی تنظیم موساد

چین اور امریکہ کے درمیان جنگ کا کتنا امکان ہے؟

?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ اور چین کے درمیان ان دنوں کشیدگی میں شدت نے

 مشرقِ وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے کا ٹرمپ منصوبہ کیوں ناکام ہو رہا ہے؟

?️ 9 دسمبر 2025  مشرقِ وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے کا ٹرمپ منصوبہ کیوں ناکام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے