?️
نیتن یاہو کا 2026 کے اسرائیلی انتخابات میں دوبارہ امیدوار بننے کا اعلان
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ وہ نومبر 2026 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایک بار پھر وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) کے تعاقب میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، نتن یاہو نے ہفتے کی شب اسرائیلی چینل 14 کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اعتماد بھرے لہجے میں کہا جی ہاں، میں امیدوار بنوں گا، اور مجھے یقین ہے کہ عوام کی حمایت سے ایک بار پھر کامیابی حاصل کروں گا۔
اسی دوران اسرائیلی چینل 11 (کان) نے انکشاف کیا ہے کہ نتنیاہو انتخابات کی تاریخ چار ماہ پہلے، یعنی جون 2026 میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اس تاخیر کو کم کر کے اپنی سیاسی پوزیشن مضبوط بنانا چاہتے ہیں، بالخصوص اگر وہ سعودی عرب یا انڈونیشیا جیسے ممالک کے ساتھ ممکنہ امن معاہدوں پر دستخط کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔ تاہم، اسرائیلی ذرائع نے انڈونیشیا کے ساتھ کسی پیش رفت کے امکانات کو کمزور قرار دیا ہے۔
نتنیاہو کے دوبارہ انتخاب لڑنے کے فیصلے پر اسرائیل کے اندر سخت تنقید کی جا رہی ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ غزہ میں تباہ کن جنگ اور بے گناہ شہریوں کی ہلاکتوں نے ان کی حکومت کو اخلاقی و سیاسی طور پر کمزور کر دیا ہے۔
اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ میں، 67 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
گزشتہ سال نومبر 2024 میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے نتنیاہو اور ان کے وزیرِ دفاع یوآف گالانت کے خلاف دو گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہوئے۔عدالت نے واضح کیا ہے کہ یہ احکامات سیاسی دباؤ کے باوجود ابھی تک برقرار ہیں اور ان پر عدالتی فیصلہ ہونے تک عمل درآمد مؤخر نہیں ہوگا۔
غزہ پر حملوں کے بعد اسرائیل میں سیاسی، اقتصادی اور عسکری سطح پر شدید بحران پیدا ہو چکا ہے۔ مقبوضہ علاقوں میں ہزاروں صہیونی باشندے نتنیاہو کے استعفے کے مطالبے کے ساتھ سڑکوں پر نکل چکے ہیں۔
نتنیاہو، جو اب تک 18 سال سے زائد عرصہ مختلف ادوار میں اسرائیل کے وزیرِاعظم رہ چکے ہیں، ایک بار پھر اقتدار کی کرسی پر واپسی کے خواہاں ہیں مگر اس بار ان کے سامنے داخلی بدعنوانی کے مقدمات اور بین الاقوامی گرفتاری کے خدشات دونوں موجود ہیں۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ نتن یاہو اسرائیلی سیاست کے تجربہ کار کھلاڑی ہیں، لیکن غزہ کی جنگ، انسانی حقوق کی پامالیوں اور عالمی عدالت کے الزامات نے ان کے سیاسی مستقبل پر ایک گہرا سایہ ڈال دیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صہیونی فوج نے شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر معافی مانگی
?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ترجمان نے CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا
مئی
ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی رپورٹ کو حقائق کے منافی ہے
?️ 6 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) سابق معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ڈسکہ الیکشن
نومبر
ملک کیخلاف سازش کبھی معاف نہیں کی جائے گی۔ گورنر پنجاب
?️ 18 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک
اکتوبر
دہشت،غربت اور بےگھر؛افغانستان پر 20 سال کے قبضے کی وراثت
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:گزشتہ برس امریکہ نے افغانستان پر 2 دہائیوں پر محیط قبضہ
اگست
شامی دہشت گرد یوکرین کے راستے میں
?️ 6 مارچ 2022سچ خبریں: پوٹن سے لے کر روسی انٹیلی جنس سروس اور غیر سرکاری
مارچ
امریکہ خفیہ طور پر یوکرین کو خصوصی ہتھیار دے رہا ہے: پولیٹیکو
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: امریکی میگزین سیاسی نے پیر 22 اگست کو اطلاع
اگست
اسلام آباد: جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین عدالتی تقرریوں میں تنازعات پر مستعفی
?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن ایڈووکیٹ اختر
فروری
رانا ثناء اللہ کے خلاف کاروائی کریں گے: فواد چوہدری
?️ 17 اپریل 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری افسران کو دھمکیاں
اپریل