?️
سچ خبریں: ملائیشیا کے پولیس ذرائع نے ایک صیہونی کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جو بہت زیادہ اسلحہ اور گولہ بارود لے کر فرانسیسی پاسپورٹ کے ساتھ ملک میں داخل ہوا تھا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی پولیس نے اس ملک میں موساد آپریشن کو بے اثر کرنے کا اعلان کیا تاہم اس کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
ملائیشیا کی پولیس کے سربراہ رضا الدین حسین نے اعلان کیا کہ 27 مارچ کو ایک صیہونی کو گرفتار کیا گیا جس کے پاس 6 ہتھیار اور 200 گولیاں تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملائشییا میں موساد کا جاسوس نیٹ ورک تباہ
انہوں نے مزید کہا کہ یہ 36 سالہ صہیونی 12 مارچ کو فرانسیسی پاسپورٹ کے ساتھ ملائیشیا میں داخل ہوا اور پوچھ گچھ کے بعد اس نے اپنا اسرائیلی پاسپورٹ پیش کیا۔
ملائیشیا کے پولیس چیف نے اعلان کیا کہ اس شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا نشانہ ایک اور اسرائیلی تھا جس کے ساتھ اس کا خاندانی تنازعہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملائیشیا کی سکیورٹی فورسز نے اس اسرائیلی کی باتوں پر یقین نہیں کیا اور یہ ممکن نہیں کہ اس کے ذہن میں کوئی اور مقاصد نہ ہوں، ملائیشیا کی پولیس صہیونی انٹیلی جنس تنظیم میں اس کی رکنیت کے امکان کے حوالے سے تحقیقات کرے گی۔
ملائیشیا کے پولیس چیف کا کہنا تھا کہ اس شخص کی گرفتاری کے بعد ملائیشیا کی سکیورٹی فورسز مکمل چوکس ہیں اور اس ملک کے بادشاہ اور وزیراعظم نیز بعض دیگر اعلیٰ حکام کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: کھیلوں میں صیہونی لابی کا فلسطین کی حمایت پر ملائیشیا کو سنگین انتباہ
انہوں نے کہا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال کی روشنی میں ہمیں سلامتی کے معاملے میں چوکنا رہنا چاہیے۔
واضح رہے کہ 2018 میں فلسطینی سائنسدان اور کارکن انجینئر فادی البطش کو ملائیشیا میں موساد کے ایجنٹوں نے قتل کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اولمرٹ: میں نیتن یاہو کا تختہ الٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک بیان میں ایک بار
ستمبر
غزہ ایک کھلی جیل سے ایک بڑے قبرستان میں تبدیل
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی کارروائیوں کے
جنوری
کیا مقاصد سے بھٹک چکی ہے سینیٹ ؟
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} آئین پاکستان کا بغور مطالعہ کرنے پر بھی
مارچ
سعودی عرب میں امریکی فوج ایران کا مقابلہ کرنے کے لیے تعینات کی گئی ہے:بائیڈن
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک تقریر میں نے دعویٰ کیا کہ
دسمبر
بھارت کا وزیر خارجہ کے ریمارکس کو تشدد کے خطرے سے جوڑنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، دفتر خارجہ
?️ 7 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کی
مئی
پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کے لئے حکومت کا اہم قدم
?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے ملک کو پولیو سے پاک کرنے
ستمبر
ملٹری ٹرائلز کی تیزی سے تکمیل کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع
?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب کہ سپریم کورٹ میں
اکتوبر
کیا ویگنر کا سربراہ ابھی زندہ ہے ؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:روسی ویب سائٹ ریڈوفکا نے لکھا کہ ممکن ہے کہ کمانڈر
اگست