?️
حالیہ دنوں میں مسجد الاقصی میں کشیدگی میں اضافے کے بعد صیہونی حکومت نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں تنازعات کے بڑھنے سے خبردار کیا ہے۔
صہیونی ٹیلی ویژن کاہن نے رپورٹ کیا ہے کہ حکومت کے سیکورٹی کے وزیرامیر بارلیو نے پولیس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ میں ہر ممکن حد تک داخل ہونے سے گریز کرے اور یہ کہ مسجد میں داخل ہونے کے بارے میں کسی بھی فیصلے کی ذمہ داری ضلعی پولیس کی ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کے سربراہ کوبی شبتائی نے ریزرو فورسز سے تعلق رکھنے والے بارڈر گارڈ پولیس کے اہلکاروں کو ام الفحم اور الناصرہ جیسے شہروں میں تشدد کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر سٹینڈ بائی پر رہنے کی ہدایت بھی کی ہے اور کہا کہ وہاں پر تشدد بھی ہو سکتا ہے۔
اشاعتی نیٹ ورک کے مطابق صیہونی حکومت کی پولیس نے جمعہ کی شب ام الفحم شہر میں مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے بھی برسائے۔ فلسطینی نمازیوں کے ساتھ صیہونی حکومت کے پرتشدد سلوک کی مذمت کے لیے مظاہرین مسجد اقصیٰ میں سڑکوں پر نکل آئے۔ صہیونی پولیس نے امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزام میں چار افراد کو حراست میں بھی لیا۔
جمعہ کے روزبھی صہیونی فوج نے مسجد الاقصی پر حملہ کیا فلسطینی نمازیوں کے ساتھ جھڑپیں کیں اور ان پر گولیاں چلائیں جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔


مشہور خبریں۔
کارائیب میں بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 2 دسمبر 2025 کارائیب میں بڑھتی کشیدگی کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ
دسمبر
اپوزیشن اگلے 7 سال بعد بھی ایسے ہی ملے گی
?️ 12 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ
جون
سلامتی کونسل کے بیان پر صنعاء کے مختلف حکام کا رد عمل
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: سلامتی کونسل نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ مذاکرات
اکتوبر
یوکرین میں جنگ بندی کے لیے ٹرمپ کے منصوبے کی تفصیلات
?️ 21 نومبر 2025سچ خبریں: یوکرینی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں یوکرین میں جنگ
نومبر
ایران بغیر کسی قید و شرط کے ہماری مدد کرتا ہے:حماس
?️ 13 فروری 2022سچ خبریں:حماس کے بیرون فلسطین سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے
فروری
وزیر اعظم نے سیالکوٹ کے ہیرو کو اسلام آباد بلا لیا
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سانحہ سیالکوٹ کے ہیرو
دسمبر
بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ والوں کو بجلی نرخ میں رعایت کی تجویز
?️ 31 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں200 سے 300
مئی
اٹلی میں مہلک چاقو حملہ؛آرسنل کا کھلاڑی بھی زخمی
?️ 29 اکتوبر 2022سچ خبریں:اٹلی کے ایک شہر میں چاقو حملے میں ایک شخص ہلاک
اکتوبر