?️
سچ خبریں:یمنی نیوز ذرائع نے آج صبح جنوب مغربی یمن میں تین دھماکوں کی اطلاع دی۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق آج صبح تین دھماکوں نے بحیرہ احمر (جنوب مغربی یمن) میں واقع المخا بندرگاہ کو ہلا کر رکھ دیا۔کچھ سوشل میڈیا کارکنوں نے یہ بھی کہا کہ دھماکے راکٹ حملوں کی وجہ سے ہوئے،تاہم ابھی تک ھماکوں سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع المخا بندرگاہ سعودی قابض افواج کے کنٹرول میں ہے، اس بندرگاہ پر دو سال پہلے تک اماراتی افواج کا قبضہ تھا جس کے بعداس ملک نے اپنی افواج کے انخلاء کے بعد بندرگاہ کا کنٹرول سعودی افواج کے حوالے کر دیا گیا۔
یادرہے کہ پچھلے چھ سال سے سعودی عرب نے یمن کے معزول مفرور صدر عبد المنصور ہادی کی واپسی کے بہانے امریکی اورکئی مغربی ممالک کی حمایت سے عرب ممالک کے اتحاد کی شکل میں یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر جارحیت کا آغاز کیا جس کے بعد سےیہ جارحیت اب تک ہزاروں یمنیوں کی جان لے چکی ہے اور اقوام متحدہ کے مطابق یہ ملک میں قحط دنیا کی سب سے بڑی انسانی تباہی بن چکا ہے۔
تاہم اس کے باوجود اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادی صرف تماشائی بنی ہوئی ہے اور انھوں نے جارحین کے خلاف کوئی قابل ذکر اقدام نہیں کیا ہے بلکہ اس کے برعکس یمنی اپنا دفاع کرتے ہیں تو پوری مغربی دنیا میں ایک ہاہا کار مچ جاتی ہے اور انسانی حقوق کی دہائیاں دی جانے لگتی ہیں یہی وجہ ہے کہ یمنی عوام سعودی اتحاد کے ساتھ پوری عالمی برادری کو بھی اپنے اوپر ہونے والی جارحیت میں شریک قرار دیتی ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکی طیارہ شکن نظام یوکرین بھیجے جاتے ہیں
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں: امریکی فوج نے ریتھیون کے میزائل اینڈ ڈیفنس ڈویژن کو
اگست
متعدد سعودی سرکاری افسران کرپشن کے الزام میں گرفتار
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی ذرائع ابلاغ نے مالی بدعنوانی کے الزام میں اس ملک
مارچ
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 191 طالبان ارکان ہلاک
?️ 10 جولائی 2021سچ خبریں:افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں
جولائی
پاکستان نے بھارت کے جواب میں بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے سے ایک سفارت کار
مئی
شام میں امریکی فضائی حملوں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتیں؛امریکی فوج کا اعتراف
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:امریکی فوج اور انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ
دسمبر
قطر کے ساتھ ٹھوس اقتصادی شراکت داری کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
?️ 28 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستان اور قطر کے
جنوری
ٹرمپ نے بھی ایران میں بدامنی کی حمایت کی
?️ 10 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیواڈا
اکتوبر
عراق کے شہر دوہوک میں ترک فوجی اڈے پر ڈرون حملہ
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: آج صبح اتوار، 24 جولائی کوعراقی میڈیا ذرائع نے اطلاع
جولائی