?️
سچ خبریں: فلسطینیوں کے خلاف اپنے جابرانہ اقدامات کے تسلسل میں صیہونی افواج نے مغربی کنارے کے علاقوں پر حملہ کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوجیوں نے آج صبح مغربی کنارے میں واقع جنین کے مغرب میں واقع برقین قصبے پر حملہ کیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس بستی میں متعدد مکانات پر چھاپے مارے اور تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم سمت لے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ اور مغربی کنارے کیا ہونے جا رہا ہے؟
اس کے علاوہ صیہونی افواج نے مغربی کنارے کے جنین کے جنوب میں الزیابدہ قصبے پر حملہ کیا،مقامی ذرائع نے بتایا کہ اس حملے کے دوران جھڑپیں ہوئیں جس میں ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق صہیونی فوجیوں نے قباطیہ اور ام التوت علاقوں پر بھی حملہ کیا۔
درایں اثنا فلسطینی مجاہدین نے مغربی کنارے میں واقع طوباس علاقے کے مشرق میں ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا، مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ فلسطینی عسکریت پسندوں نے ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرایا جو صہیونیوں کی طرف سے طوباس کے مشرق میں تیاسر ملٹری کراسنگ سے داخل ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: مغربی کنارے کے خلاف صیہونیوں کی تازہ ترین جارحیت
واضح رہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمت کا دائرہ وسیع پیمانے پر بڑھ گیا ہے، خاص طور پر اس سال جس کی وجہ فلسطینیوں کے خلاف قابض فوج کے جرائم میں اضافہ ہے۔
فلسطینی ڈیٹا سینٹر معطی نے اپنی ایک رپورٹ میں تاکید کی ہے کہ گزشتہ ماہ مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں 1132 مختلف مزاحمتی کاروائیاں کی گئیں۔
یاد رہے کہ ان کارروائیوں میں 97 فائرنگ اور مسلح تصادم شامل تھے جن میں سے 33 آپریشن صرف جینن میں ہوئے،گزشتہ ماہ فلسطینی مزاحمتی کاروائیوں کے نتیجے میں دو صہیونی ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔


مشہور خبریں۔
سعودی حکام کا قانونی خلا کو پُر کرنے کے لیے تلوار کا سہارہ
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:2015 کے آغاز سے لے کر مارچ 2022 کے آخر تک،
مئی
5 اگست کو کوئی راستہ بند نہیں تھا، یہ خود جا کر پولیس وین میں بیٹھتے رہے۔ عظمی بخاری
?️ 7 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا کہ 5
اگست
عراقی عوام فلسطینیوں کی حمایت میں میدان میں
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: لاکھوں عراقی عوام نے بغداد کے تحریر اسکوائر پر فلسطینی
اکتوبر
برطانیہ کی روس کو دھمکی
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ نے دھمکی دی کہ اگر روس نے یوکرائن
دسمبر
آئی ایم ایف کی رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کی پیشگوئی
?️ 23 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے ورلڈ
اپریل
اسرائیل کو یقینی طور پر تباہی کا خطرہ
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: پریس ٹی وی نیٹ ورک کے خصوصی پروگرام جریان
جولائی
روسی وزیر خارجہ نے مسقط کا دورہ کیا اور عمان کے سلطان سے کی ملاقات
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: گزشتہ شب مسقط پہنچنے والے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
مئی
آنکارا اور قاہرہ کے درمیان تعلقات معمول پر
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:ان دنوں ایک بار پھر ہم ترکی کی خارجہ پالیسی کے
فروری