?️
سچ خبریں:یمن کے عین انسانی حقوق کے مرکز نے اس ملک پر سعودی اماراتی اتحاد کے سات سال سے جاری فوجی حملوں کے متاثرین کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ اس اتحاد کی جانب سے یمن کے بنیادی ڈھانچے کو جان بوجھ کر تباہ کیے جانے کی رپورٹ بھی پیش کی ہے۔
سعودی عرب کی قیادت میں اور متحدہ عرب امارات کی شراکت سے یمن کے مخالف عرب اتحاد کی سات سالہ جنگ آٹھویں سال میں داخل ہو رہی ہے، ایک ایسی جنگ جس سےیمنیوں کے لیے قتل و غارت گری اور قحط سالی جبکہ بلاشبہ جارحوں کے لیے ایک سکینڈل کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا، جس میں امریکہ اور برطانیہ سے لے کر فرانس تک جارحین کے حامی شامل ہیں۔
یمنی ہیومن رائٹس سینٹر (یمن نیشنل سالویشن گورنمنٹ سے وابستہ) نے جمعرات کے روز اس غیر مساوی جنگ کے متاثرین کی تعداد کے بارے میں اپنے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے،جو درج ذیل ہیں۔ 46262 ہلاک اور زخمی ،ہلاک ہونے والوں میں سے 17734 4017 بچے، 2434 خواتین اور 11283 مرد شامل ہیں جبکہ 28528 زخمیوں میں سے 4586 بچے، 2911 خواتین اور 21032 مرد ہیں۔
واضح رہے کہ یہ اعداد و شمار اتحادیوں کے براہ راست حملے سے متعلق تھے جبکہ مرکز کے اعداد و شمار کے مطابق یمن پر غاصب اتحاد کے حملے کے بعد سے اب تک تیل سے ماخوذ منصوعات یا ادویات کی کمی کے باعث ہزاروں بیمار افرد ہلاک ہو چکے ہیں اور لاکھوں یمنی اب بھی موت کے خطرے سے دوچار ہیں۔


مشہور خبریں۔
یورپ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری، ہلاکتوں کی تعداد 200 کے قریب پہونچ گئی
?️ 19 جولائی 2021جرمنی (سچ خبریں) یورپ میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے
جولائی
بجٹ میں پٹرول کی بجائے بیماریوں کی وجہ بننے والے الٹرا پراسیسڈ خوراک پر ٹیکس کیوں نہیں ۔ مائرین صحت کا حکومت سے مطالبہ
?️ 11 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی بجٹ 2025-26 میں غیر صحت بخش الٹرا
جون
پاک-امریکا تعلقات اور خطے میں نئی تبدیلی
?️ 12 جون 2021(سچ خبریں) پاکستان کو 20 سال بعد امریکا کے ساتھ تعلقات میں
جون
نیتن یاہو نے شاباک کے نئے سربراہ کی تقرری کا متنازعہ فیصلہ کیوں واپس لیا ؟
?️ 2 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ قابض وزیر اعظم بنیامین
اپریل
یونان امریکی اڈہ بن چکا ہے: رجب طیب اردوغان
?️ 12 نومبر 2021سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے یونانی وزیر اعظم کے مہاجرین
نومبر
صیہونی حکومت کے خلاف ترکی کا تازہ ترین قدم
?️ 7 اکتوبر 2022سچ خبریں: تعلقات کو فروغ دینے کے تازہ ترین اقدام میں ترکی
اکتوبر
یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی سے تنازع حل نہیں ہوگا: اردوغان
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا کہ یوکرین کو ٹینکوں
فروری
اردن میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 5 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اردن میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش
اپریل