?️
سچ خبریں:لبنانی وزیر خارجہ نے شامی پناہ گزینوں کی اپنے ملک میں واپسی کو مغرب کی طرف سے سبوتاژ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ مغربی ممالک شامی مہاجرین کی ان کے ملک میں واپسی کو روک رہے ہیں۔
العہدنیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنانی وزیر خارجہ عبداللہ بو حبیب نے شامی پناہ گزینوں کے اپنے ملک واپسی کے راستے میں مغربی ممالک کی تخریب کاری کے بارے میں بات کی، رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر خارجہ نے اس سلسلے میں کہاکہ مغربی ممالک شامی مہاجرین کی وطن واپسی کو روک رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ ممالک نہ صرف بے گھر افراد کی واپسی کی حمایت نہیں کرتے بلکہ انہوں نے بے گھر افراد کو اپنے وطن واپس جانے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے، بوحبیب نے کہاکہ جو بات واضح نظر آتی ہے وہ یہ ہے کہ مغربی ممالک دمشق حکومت کے بارے میں اپنے موقف کی وجہ سے پناہ گزینوں کی وطن واپسی کو روک رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ عرصے میں شامی پناہ گزینوں کی ان کے ملک میں واپسی کے لیے روسی تعاون کا مشاہدہ کیا ہے، یادرہے کہ حال ہی میں شام کے وزیر خارجہ نےبھی دمشق کے بارے میں مغربی ممالک کے معاندانہ رویے پر کڑی تنقید کی،لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے روس کے ساتھ مل کر شامی پناہ گزینوں کی ان کی سرزمین پر واپسی کی تیاری کے لیے سخت محنت کی ہے۔
المقداد نے کہاکہ تمام کوششوں کے باوجود مغربی ممالک جھوٹ اور جھوٹے پروپیگنڈے کے ذریعے شامی پناہ گزینوں کی واپسی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، انھوں نے مزید کہاکہ شام کے پناہ گزینوں کی ان کے ملک میں واپسی کے معاملے کو اب بھی شدید سیاسی کام اور مغربی ممالک کے شدید دباؤ کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مغربی دباؤ کا مقصد شام میں زیادہ تر پناہ گزینوں کی واپسی کو سبوتاژ کرنا ہے جبکہ وہ سیاسی مطالبات کی تکمیل کے خواہاں ہیں جو اقوام متحدہ کے چارٹر سے متصادم ہیں۔


مشہور خبریں۔
انسٹاگرام پر اے آئی ویڈیو ایڈیٹنگ ٹولز متعارف
?️ 25 اکتوبر 2025 سچ خبریں: سوشل میڈیا شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کی اسٹوریز میں
اکتوبر
تحقیقی رپورٹ: باقاعدگی سے کافی پینے سے دماغ کی ساخت تبدیل
?️ 20 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے
فروری
مغربی ممالک کے ساتھ تصادم کا امکان: روسی فوج
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے جمعرات کو ایک بیان میں
اگست
فلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی اور عالمی برادری کا شرمناک ردعمل!!!
?️ 14 مئی 2021(سچ خبریں) ایک طرف جہاں دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد
مئی
نیتن یاہو کے مخالف اتحاد کی زور آزمائی
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کےسربراہ ، وزیر اعظم کے لئے حزب اختلاف کے
اپریل
سوئزرلینڈ کا بھی روس کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان
?️ 10 اپریل 2022سچ خبریں:سوئزرلینڈ نے بھی امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کی پیروی کرتے
اپریل
بھارت کشمیریوں کے جائز مطالبے کو دبانے کے لیے انہیں شہید کر رہا ہے: حریت کانفرنس
?️ 7 مئی 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
مئی
علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے ملاقات
?️ 5 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا
مارچ