?️
سچ خبریں:شہید حسن موسی الضیقہ کی یاد میں منعقدہ تقریب میں لبنان کی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم نے تاکید کی کہ جب تک غزہ کے خلاف قابضین کی جنگ بند نہیں ہو جاتی، مزاحمت جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی لبنان میں صیہونی دشمن کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، ہم صیہونیوں کے خلاف کھڑے ہیں اور اسرائیل اور اس کے حامیوں کو ناقابل فراموش سبق سکھائیں گے۔
انہوں نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ جنوبی لبنان میں صیہونی دشمن کے مزاحمتی حملے غزہ کے عوام اور اس کی مزاحمت کی حمایت میں ہیں، کہا کہ سب لوگ گواہ ہیں کہ کل تک مغربی ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود یکے بعد دیگرے لبنان آئے اور ان سے 3 سوالات کیے، لبنانی مزاحمت جنگ کو وسعت دے گی یا نہیں؟ صیہونی آباد کاروں کا کیا حشر ہوگا اور کیا وہ فلسطین کے مقبوضہ شمال میں بحفاظت واپس لوٹ سکیں گے؟ کیا حزب اللہ براہ راست لبنان اور مقبوضہ فلسطین کی سرحدوں پر رہے گی یا اس کے پاس کوئی خاص حل ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ سب خطے میں استحکام کے عین مطابق ہے۔
لبنان کی حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ہم نے انہیں خفیہ اور علانیہ دونوں طرح سے جواب دیا۔ کسی بھی سوال سے پہلے غزہ پر جارحیت بند کرو۔ جنوبی لبنان کی جنگ غاصبوں کے غزہ پر حملے کی عکاسی کرتی ہے اور اس جنگ کے جاری رہنے کا تعلق بھی غزہ کے خلاف جارحیت کے تسلسل سے ہے۔ جنوبی لبنان میں جنگ کی شدت کا انحصار اسرائیل کی کارکردگی پر ہے اور اگر اسرائیل اپنی جارحیت کو وسعت دیتا ہے تو ہم اس حکومت کی جارحیت کا مناسب جواب دیں گے اور ثابت کریں گے کہ ہم میدان میں ہیں۔
مشہور خبریں۔
پنجاب میں پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں واپس مل گئیں۔
?️ 27 جون 2022لاہور(سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)
جون
سعودی ولی عہد پر ان کے بھائی کا قاتلانہ حملہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد کے بھائی بندر بن سلمان نے شاہی گارڈ
فروری
وزارت خزانہ نے عیدالفطر سے قبل ملک میں مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے عیدالفطر سے قبل ملک میں
فروری
حزب اللہ کے مقابل میں صیہونی حکومت کی شکست
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 کے سروے کے نتائج
نومبر
سندھ کو پینے کے پانی سے محروم کر دیا گیا ہے: وزیر اعلی سندھ
?️ 29 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے
اگست
وائٹ ہاؤس جیسے پاگل خانہ سے ڈونلڈ ٹرمپ پر قابو پانے کے لیے پاگل گیم
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: اے بی سی نیوز کے نمائندے جوناتھن کارل کی کتاب
نومبر
پاکستان رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80 لاکھ خوراکیں وارد کرے گا
?️ 19 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چین سے رواں ماہ کورونا ویکیسن کی 80
جون
جنگ بندی کے بعد بھی مسجد الاقصی کے خلاف صیہونیوں کی درندگی جاری
?️ 23 مئی 2021آج (اتوار) کو صہیونی فوج کے تعاون سے ایک بار پھر صیہونی
مئی