سچ خبریں: صیہونی حکومت کے بڑھتے ہوئے اقتصادی بحران کے کی وجہ سے اس حکومت کی وزارت خارجہ کی فارسی سمیت 3 زبانوں میں تبلیغی سرگرمیاں بند کر دی گئیں۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ فارسی، روسی اور ہسپانوی زبان میں اس کی تمام بین الاقوامی اشتہاری سرگرمیاں ان کے لیے مختص فنڈز کی کمی کی وجہ سے روک دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ کا صیہونی معیشت پر اثر؛ صہیونی اقتصادی ماہرین کی زبانی
یدیعوت احرونٹ اخبار نے صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کے عہدیداروں میں سے ایک ایمانوئل ناہشون کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس حکومت کی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران ہماری تبلیغی سرگرمیاں تین زبانوں فارسی، ہسپانوی اور روسی میں ہوتی رہی ہیں جو موجودہ جنگ کے درمیان رک گئی ہیں
اس اخبار میں شائع ہونے والی صیہونی حکومت کی وزارت خارجہ کی داخلی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ زبانوں کے لیے مختص بجٹ ختم ہو گیا ہے اور نئے بجٹ کے لیے ضروری مالیاتی منظوری حاصل نہیں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کی بگڑتی ہوئی معیشت
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی وزارت خزانہ نے پیر کے روز انکشاف کیا تھا کہ غزہ پر حملے کے آغاز سے لے کر اب تک یہ حکومت تقریباً 30 ارب شیکل (7.8 بلین ڈالر) کی مقروض ہو چکی ہے۔
صیہونی وزارت کے مطابق، اس قرض میں سے 4.1 بلین ڈالر بانڈز ہیں جو زیادہ تر ڈالر میں ہیں جو بین الاقوامی منڈیوں میں جاری کیے جاتے ہیں۔