مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونیوں کی نئی سازش

مسجد اقصیٰ

🗓️

سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے خطیب کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت مسجد الاقصی کے خلاف اپنی تازہ ترین سازش میں اسے جگہ اور وقت کے لحاظ سے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
قدس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصیٰ کے خطیب عکرمہ صبری نے اتوار کی شام تاکید کی کہ فلسطینی عوام اس مسجد کی جگہ اور وقت کی تقسیم کے حوالے سے صیہونی حکومت کے مقاصد پورے نہیں ہونے دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق صبری نےکہا ہے کہ وقت کی تقسیم کا مطلب یہ ہے کہ مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے لیے مخصوص گھنٹے مختص کیے جائیں گے اور اس وقت مسجد میں مسلمان موجود نہیں ہوں گے، لیکن ایسا نہیں ہوگا،انہوں نے کہا کہ جگہ کی تقسیم کا مطلب یہ ہے کہ مسجد اقصیٰ کا ایک حصہ یہودیوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔

مسجد اقصیٰ کے خطیب کے مطابق صہیونیوں کی زیادہ توجہ الاقصیٰ کے مشرقی علاقوں پر ہے،صبری نے کہا کہ القدس کے عوام کی بیداری اور دفاع سے صہیونی منصوبوں کو ناکام بنایا جائے گا، اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ القدس کے نوجوان اپنے آپ کو ثابت کرنے اور غاصبانہ منصوبوں جن کا مقصد قدس کو یہودی بنانا ہے ،کو شکست دینے میں ضرور کامیاب ہو ں گے ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی حکومت القدس شہر کے اندر جو چاہتی ہے کر رہی ہے، واضح کیا کہ غاصب حکومت نے القدس کو کمزور کرنے اور مسجدالاقصی میں فلسطینی عوام کے داخلے کو روکنے کے لیے القدس کو گھیرے میں لے کر اس کے اطراف سے الگ کر دیا ہے۔

 

مشہور خبریں۔

چین کے ساتھ روس کے تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں: لاوروف

🗓️ 24 مئی 2022سچ خبریں:  روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کی صبح

تبدیلی کی لہرمافیا کو روندتی ہوئی آگے بڑھ رہی ہے: فردوس عاشق

🗓️ 29 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے

شنزو آبے کی آخری رسومات سے قبل ٹوکیو میں سخت حفاظتی اقدامات

🗓️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:جاپان نے پیر کو اعلان کیا کہ اس نے اس ملک

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 2023 کے مقابلے 2024 میں 5.4 فیصد کم مقدمات نمٹائے

🗓️ 3 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے تنخواہوں میں

بچوں میں موٹاپے کی اہم وجہ سامنے آگئی

🗓️ 12 جون 2021سیؤل(سچ خبریں)جنوبی کورین ماہرین نے بچوں میں موٹاپے کی ایک اہم وجہ

سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف

🗓️ 25 اپریل 2024ایبٹ آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سمگلنگ کا خاتمہ

صیہونی وزیر جنگ کا صیہونی طلباء کے لیے مطالبہ

🗓️ 10 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر جنگ نے اسرائیلی طلباء کو ہتھیار اٹھانے کی

پاکستان، افغانستان میں ایک جامع حکومت کے قیام کا حامی

🗓️ 18 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں)طالبان کے ذریعہ کابل پر کنٹرول نے افغانستان کوایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے