?️
سچ خبریں:مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ نے سعودی ولی عہد کی جانب سے اپنے ملک کے اندر اور باہر کیے جانے والے منفی اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں۔
مڈل ایسٹ مانیٹر کی ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں لہذا ان کے خلاف جامع تعزیری اقدامات کیے جانے چاہیے،ویب سائٹ نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں زور دیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کو اس ظالم سے نمٹنا چاہیےکیونکہ بن سلمان کی پالیسی مشرق وسطیٰ اور اس سے باہر عدم استحکام کا باعث بنے گی۔
ویب سائٹ کے مطابق محمد بن سلمان کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، سیاسی قیدیوں، ان پر تشدد اور یمن میں تباہ کن جنگ کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے، مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ نے لکھا کہ وائٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے پہلے جو بائیڈن نے سعودی انسانی حقوق کے معاملے کی تحقیقات کا وعدہ کیاتھا ،تاہم انھوں نے ابھی تک اپنے اس سلسلہ میں اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔
رپورٹ میں مزیدآیا ہے کہ سعودی عرب کو جوابدہ ہونا چاہیے اور اس پر پابندیاں عائد کی جانی چاہیے جبکہ موجودہ سعودی حکومت کے پاس انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیارات کا احترام کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے،ویب سائٹ نے مزید لکھا ہے کہ محمد بن سلمان سعودی عرب اور علاقائی سطح پر اپنی گمراہ کن پالیسیوں کے نتیجے میں چیلنجوں کے ایک نئے دور میں داخل ہو گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی فوج کی حکمت عملی میں شہریوں کا تحفظ شامل نہیں:روس
?️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نائب مندوب نے اسرائیلی فوج
مارچ
ڈالر کی ڈبل سنچری
?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کرگیا، اوپن مارکیٹ
مئی
فلسطین کی حمایت میں اسکاٹ لینڈ میں لوگ سڑکوں پر
?️ 26 نومبر 2023سچ خبریں:برطانوی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں فلسطین کے حامیوں نے
نومبر
وزیر خزانہ کا رواں ماہ کامیاب پاکستان پروگرام شروع کرنے کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ شوکت ترین نے رواں ماہ کامیاب
ستمبر
مالدیپ میں بم دھماکا، موجودہ پارلیمنٹ کے اسپیکر اور سابق صدر زخمی ہوگئے
?️ 8 مئی 2021مالدیپ (سچ خبریں) مالدیپ میں ایک دھماکے کے نتیجے میں موجودہ پارلیمنٹ
مئی
گینٹز کا استعفیٰ، جنگی کابینہ کا خاتمہ
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں ہم نے صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے
جون
سیکیورٹی کابینہ سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں: نیتن یاہو
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے
نومبر
مغرب میں صہیونی اہلکار کے جنسی اسکینڈل کی خبریں عام
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مغرب میں صیہونی
ستمبر