?️
سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو جنہوں نے سی آئی اے کی سربراہی کی ،نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کو "ایرانی خطرات” کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کی برسی کے چند گھنٹے بعد، قدس فورس کے سابق کمانڈر کی شہادت میں ملوث سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے فاکس نیوز کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنی اور سابق امریکی صدر کی حفاظت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ، مائیک پومپیو نے جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں واشنگٹن کی دہشت گردانہ کارروائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے بائیڈن حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں اور دیگر امریکیوں کی حفاظت کرے۔
ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ کے ایران مخالف اور معاندانہ اقدامات کی تاریخ رکھنے والے امریکی سیاستدان نے اس انٹرویو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے دنیا کے مختلف حصوں میں امریکہ کو بہت سے خطرات لاحق ہیں، اور آپ ایران سے آنے والی دھمکیوں کے بارے میں درست تھے، یہ دھمکیاں بے مثال ہیں، آپ کے سامنے ایک ایسا ملک ہے جو دہشت گردی کاسب سے بڑا حامی ہے اور یہ ایک بہت طاقتور ملک ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کے ہر مسلمان کو صدر ٹرمپ اور مجھے قتل کرنے کے لیے اکسانا چاہتے ہیں،یہ ایسا کام ہے جو پہلے نہیں کیا گیا اور یہ واقعی ایک سکیورٹی رسک ہے۔


مشہور خبریں۔
لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا
?️ 17 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرن گر کر تباہ
جولائی
فیلڈ مارشل اور سعودی وزیر دفاع کی ملاقات، دہشتگردی کیخلاف تعاون پر اتفاق
?️ 22 دسمبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
دسمبر
شنیرا اکرم نے طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا
?️ 26 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سوئنگ کے سلطان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی
فروری
بھارت کبھی پانی روک کر اور کبھی چھوڑ کر دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا کررہا ہے۔ مصدق ملک
?️ 11 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات مصدق
جون
قائد اعظم کی سیاسی میراث میں ہی پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا راز پنہاں ہے، وزیراعظم
?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قائد
ستمبر
کیا مغربی ایشیا کی جغرافیائی سیاست بدل رہی ہے؟
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے پروفیسر اور امریکی نیشنل انٹیلی جنس کونسل
جنوری
ریاض تہران کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے فرانس
ستمبر
ٹرمپ کی سزا انتخاب لڑنے میں رکاوٹ نہیں
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: گزشتہ جمعرات کو نیویارک کی عدالت نے امریکی صدارتی انتخابات کے
جون