?️
سچ خبریں:صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے سائے میں تل ابیب اور ابوظہبی نے تجارت کو آسان بنانے کے لیے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے۔
متحدہ عرب امارات میں صیہونی سفیر امیر ہائیک نے منگل کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط کا اعلان کیا، اسرائیلی سفیر نے چند گھنٹے قبل ٹویٹر پر لکھا کہ "تل وائیو اور ابوظہبی اگلے گھنٹے تک آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کریں گے، اس کے کچھ ہی دیر بعد انہوں نے ٹویٹ کے جواب میں ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ہوچکا۔
واضح رہے کہ اس معاہدے کا مقصد بین الاقوامی بحری نقل و حمل کی ضروریات کو پورا کرنا، دونوں فریقوں کے لیے بحریہ اور بندرگاہوں کا مکمل اور موثر استعمال نیز بحری حفاظت ، بشمول بحری جہازوں، عملے کے ارکان، کارگو، مسافروں اور ماحولیات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
معاہدے کے تحت سمندری حالات اور سمندری تجارت کی ترقی کے پیش نظر دونوں فریقوں کے درمیان تجارت کی جانے والی 95% مصنوعات بشمول خوراک، زرعی مصنوعات، کاسمیٹکس اور دواسازی، فوری طور پر یا بتدریج ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔
یاد رہے کہ 2020 میں، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مراکش نے امریکہ میں دباؤ میں آکر فلسطینی کاز سے غداری کرتے ہوئے ابراہیم نامی معاہدے کے ایک حصے کے طور پر صیہونی حکومت کے ساتھ اپنے تعلقات کو بحال کیا ۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں 50 روزہ جنگ بندی میں امریکہ کی نئی تجویز
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے باخبر ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کے
مارچ
صہیونی فوج کے ہلاک ہونے والے اعلیٰ افسروں کی فہرست
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے اسرائیلی فوج کی طرف سے شائع کردہ تازہ
اکتوبر
عمران خان سے اپیل ہے ردعمل میں احتیاط کریں:فواد چوہدری
?️ 30 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سابق وزیر اطلاعات اور تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری
اپریل
خطے میں اسرائیلی جارحیت کے دور کا خاتمہ؛ وعدہ صادق ۳ کے چند پیغامات
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت جو فوجی اور سیاسی غلط فہمیوں کے ذریعے
جون
کشمیری عوام کے خلاف بھارت کی خطرناک سازش، کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق چھیننے کی تیاری جاری
?️ 20 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کشمیری عوام کے خلاف خطرناک
جولائی
صیہونیوں کے بارے میں یہودیوں کا منفی نظریہ: اسرائیلی مورخ کا اعتراف
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونیت مخالف یہودی مورخ ایوی شلائم نے اعلان کیا ہے کہ
جنوری
جولانی کو دمشق کے جنوب میں داخل ہونے کا حق نہیں: اسرائیل
?️ 3 مارچ 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی خبروں اور تجزیاتی سائٹ داور کی رپورٹ
مارچ
وزارتِ خزانہ نے بجٹ سازی کے شیڈول کی منظوری دے دی
?️ 28 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں شروع
جنوری