سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے کہا کہ لبنان میں کچھ لوگ مزاحمت، فوج اور قوم کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،تاہم ان کی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں۔
المنار چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین سید ہاشم صفی الدین نے ایک تقریر میں کہاکہ لبنان کی نجات ملک کی حفاظت کے لیے بڑھتی ہوئی کوششوں سے ممکن ہے،رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے عہدیدار نے کہاکہ فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز بیان بازی سے لبنان کو ہرگز کوئی فائدہ نہیں ہوگا اور ساتھ ہی یہ ملک کے کسی بھی مسئلے کے حل کا باعث نہیں بنے گا۔
سید ہاشم صفی الدین نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ فرقہ وارانہ بیان بازی سے ملک کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ بدقسمتی سے، ہم دیکھتے ہیں کہ لبنان کے اندر کچھ لوگ غیر ملکیوں کی خوشی کے خواہاں ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ لبنان میں کچھ لوگ غیر ملکیوں کو مطمئن کرکے مزاحمت، فوج اور قوم کی طاقت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ فطری طور پر وہ سخت غلطی کا شکار ہیں۔
ہم ان لوگوں اور تحریکوں سے کہتے ہیں کہ آپ کبھی بھی وہ نتیجہ حاصل نہیں کر پائیں گے جو آپ چاہتے ہیں۔