🗓️
سچ خبریں:ایرانی سپاہ پاسدران کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہاکہ میں تمام صہیونیوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ اس سے پہلے کہ یورپ اور امریکہ میں جو مکانات زیادہ مہنگے ہوجائیں وہ وہاں واپس چلے جائیں اور اپنے مکانات تعمیر کرلیں۔
ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر سردار اسماعیل قاآنی نے آج صبح میجر جنرل حجازی کی شہادت کے 40 ویں دن کی یاد میں منعقدہ پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے کہاکہ جنرل حجازی نےجنرل قاسم سلمانی کے ساتھ مل کر مزاحمتی تحریک کو مضبوط کرنےمیں اہم کردار کیا جس کا نتیجہ صہیونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں کی شدید مزاحمت کی شکل میں سامنے آیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ اس عظیم شہید کی شہادت کو چالیس دن نہیں ہوئے تھےکہ ایسا منظر سامنے آیاکہ عالم اسلام اور دنیا کے تمام حق پرستوں نے سرزمین فلسطین میں ہونے والی مزاحمت پر فخر محسوس کیاجبکہ یہ تو صرف کچھ ہی خدمات ہیں جو ہمارے معزز شہداء سلیمانی اور حجازی ، نےمزاحتمی محاذ کے لیے انجام دی ہیں، پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر نے شہید سلیمانی کے بارے میں سپریم لیڈر کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ سپریم لیڈر نے کہا کہ شہید سلیمانی نے مزاحمتی تحریک کے جوانوں کو استحکام بخشا اور ہم نے دیکھا کہ 15 سال سے پابندیوں کے باوجود غزہ ، فلسطین کی ساری سرزمین کا دفاع کس طرح کر رہا ہے، سردار قاآنی نے مزید کہاکہ صیہونی حکومت کے ساتھ فلسطینی جنگ کے پہلے تین دن میں ہم نے پورے 22 دن کی جنگ کے برابر مقبوضہ علاقوں پر میزائل داغے۔
قدس فور س کے کمانڈر مزید کہا کہ مزاحمتی تحریک کے جوانوں نے 12 دن کی اس جنگ میں اپنا سکہ جما دیا ہے، انہوں نے مزید کہاکہ فلسطینی مزاحمت نے اس طریقے سے کام کیا کہ صہیونی حکومت نے پہلے دن سے ہی ثالثی کرنے والےممالک سے درخواست کی کہ وہ فلسطینی جوانوں کو جنگ بند کرنے کے لیے کہیں پر ان بہادر جوانوں نےاپنی شرائط رکھیں اور کہا کہ اگر صیہونی ہماری شرائط کو قبول کرلیا تو وہ جنگ بند کرنے کے لیے تیار اور جب تک انھوں نےصیہونیوں سے اپنی شرائط منوا نہیں لیں پیچھے نہیں ہٹے۔
سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر نے کہاکہ یہ آپ کے لئے دلچسپ ہوسکتا ہے کیونکہ میڈیا میں یہ باتیں نہیں آئی ہیں، فلسطینی مزاحمت کی سب سے بھاری گولیوں نے مقبوضہ علاقوں پر چلائی جانے والی آخری گولیاں تھیں جو مزاحمت کی طاقت اور قوت کی علامت ہے۔
مشہور خبریں۔
گردشی قرضے میں تین سالوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے
🗓️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات
ستمبر
لوگ افغانستان میں امریکی جمہوریت سے غیر مطمئن تھے: طالبان
🗓️ 22 اکتوبر 2021سچ خبریں: طالبان کی وزارت اطلاعات و ثقافت کے قائم مقام سربراہ
اکتوبر
کرم گرینڈ جرگہ ختم نہیں ہوا، مشاورت کیلئے وقفہ کیا گیا، مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا
🗓️ 16 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے واضح
دسمبر
اسرائیل کو نسل پرست حکومت قرار دیا جانا چاہیے:جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ
🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:جنوبی افریقہ کی وزیر خارجہ نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کے
جولائی
توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور
🗓️ 23 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس
اکتوبر
وفاقی وزیر داخلہ کے بڑے بھائی انتقال کر گئے
🗓️ 17 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے بڑے بھائی
نومبر
نواز شریف 21 اکتوبر کو مینار پاکستان میں خطاب کے بعد اپنی رہائش گاہ جائیں گے، مریم اورنگزیب
🗓️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم
اکتوبر
ایمرجنسی قانون کا حصہ ہے، سندھ میں گورنر راج اور وفاق میں ایمرجنسی کا حامی تھا:شیخ رشید
🗓️ 24 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد
مارچ