?️
سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز مغربی کنارے کے شہر جنین پر چھاپہ مار کر متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صہیونی عسکریت پسندوں نے ہفتے کے روز مغربی کنارے کے شہر جنین پر حملہ کیا، حملے کے بعد فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید لڑائی چھڑ گئی، رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگجوؤں نے اس حملے کے بعد متعدد فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔
یادرہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ صیہونیوں نے گزشتہ روز مغربی کنارے کے علاقوں پر حملہ کیا ،واضح رہے کہ حال ہی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کی شدید مذمت کی ہے،فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطین میں جاری واقعات کے ساتھ ساتھ اسرائیلی حکام کی طرف سے فلسطینیوں پر نئی شرائط مسلط کرنے کی کوششوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔
بیان میں صیہونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیاکہ فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے اس خطرناک حد تک جرائم کا تقاضا ہے کہ ہم اس پر فیصلہ کن رد عمل ظاہر کریں، یہ فطری بات ہے کہ ان جرائم کا تسلسل حالات کو مزید کشیدہ بنا دے گا۔
بیان میں مزید کہا گیاکہ صیہونی حکومت یروشلم اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم کے نتائج کی ذمہ دار ہے،ہم صیہونیوں کو ان کے ماضی کے جرائم کی ادائیگی کے بجائے اب نئے جرائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔


مشہور خبریں۔
ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹیکس چوری روکیں گے
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ
فروری
روس کا سمارٹ گولہ بارود ختم ہو رہا ہے: پینٹاگون
?️ 25 مارچ 2022سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے پینٹاگون کے حوالے سے بتایا
مارچ
چین، پاکستان کو کورونا ویکسین کی بڑی مقدار فراہم کرے گا
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں وبا پر قابو پانے کے لیے بڑے
اپریل
بھارت کا رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ، 8 شہری شہید، 35 زخمی
?️ 7 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر
مئی
صہیونی فوج اور سرایا القدس کے درمیان جھڑپیں
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے آج پیر کو اطلاع دی ہے
اگست
رواں مالی سال ایک ارب ڈالر کا کمرشل قرضہ پاکستان کو ملے گا۔ وزیر خزانہ
?️ 12 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے
جون
الاقصیٰ طوفان کے بعد تل ابیب کے ساتھ مسقط کے تعلقات ختم
?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں:رائے الیوم نے اپنے ایک مضمون میں غزہ کے عوام کے
دسمبر
مغرب نے اپنی بقا کے لیے جنگ کی پالیسی اپنا رکھی ہے:بشار الاسد
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:شام کے صدر نے بیلاروس کے وزیر اعظم سے ملاقات میں
نومبر