?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جرائم میں اضافے اور اس حکومت کے خلاف مختلف ممالک کے اقدامات کے پیش نظر شمالی کوریا کے رہنما نے فلسطین اور غزہ کے عوام کی جامع مدد کا حکم دیا۔
جنوبی کوریا کی یونہاپ خبر رساں ایجنسی نے اس ملک کی پارلیمانی انٹیلی جنس کمیٹی کے رکن یو سانگ بوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اپنے حکام کو حکم دیا ہے کہ وہ فلسطین اور غزہ کے عوام کو جامع امداد فراہم کرنے کے طریقے تلاش کریں۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطینی بچوں کے قتل عام پر شمالی کوریا کا رد عمل
یاد رہے کہ شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں موجودہ انسانی المیے کی ذمہ دار امریکی حکومت ہے نیز اسرائیل اور حماس کے درمیان موجودہ جنگ کے پیچھے واشنگٹن کا ہاتھ ہے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی جو اس ملک کے سرکاری موقف کی خبر دیتی ہے، نے ایک کالم شائع کیا جس میں لکھا کہ امریکہ مغربی ایشیا کی موجودہ صورتحال کا اصل عامل اور سبب ہے، امریکہ کی جانبدارانہ اور جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کی وجہ سے مغربی ایشیا میں قتل و غارت کی عظیم جنگ شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔
پیانگ یانگ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے روس اور برازیل کی قرارداد کو ویٹو کرنے اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے پر مبنی امریکہ اور یورپی ممالک کے اقدامات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن مغربی ایشیا میں حالات کو مزید بگڑنے سے روکنے کے مواقع ضائع کر رہا ہے جبکہ یورپی یونین آزاد فیصلہ سازی اور اصولوں کے فقدان کی وجہ سے اس صورتحال کی حمایت کرتا ہے۔
اس کے علاوہ بولیویا کی وزارت خارجہ نے منگل کو اعلان کیا کہ اس ملک نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے ہیں انہوں نے اسرائیلی حکومت پر غزہ کی پٹی پر حملوں میں انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا۔
بولیویا نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کے خلاف احتجاجاً 2009 میں اسرائیلی حکومت سے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے، تاہم 2020 میں صدر جینین اینز کی حکومت نے تل ابیب کے ساتھ تعلقات دوبارہ قائم کر لیے تھے۔
چلی کی حکومت نے بھی اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا اس ملک کے صدر گیبریل بریچ نے منگل کی شام اعلان کیا کہ ان کا ملک اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لے گا،چلی کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے جواب میں مشاورت کے لیے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے۔
مزید پڑھیں: شمالی کوریا نے غزہ میں ہونے والی اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
غزہ کی پٹی میں اپنے تازہ ترین جرم میں صیہونی حکومت نے منگل کی شام جبالیا کیمپ کے ایک پرہجوم علاقے پر بمباری کی،غزہ کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ ابتدائی اندازوں کے مطابق اس جرم میں 400 سے زائد افراد شہید یا زخمی ہوئے ہیں،اس وحشیانہ جرم میں جبالیا کیمپ میں لوگوں پر ایک ٹن وزنی 6 بم گرائے گئے، اس جرم کا نشانہ بننے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔


مشہور خبریں۔
مانیٹری پالیسی سے سٹیٹ بینک مہنگائی کنٹرول رکھنے کیلئے اقدامات کرے گا.وزارت خزانہ
?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مانیٹری
مارچ
دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
جولائی
رانا ثناء اللہ کے خلاف کاروائی کریں گے: فواد چوہدری
?️ 17 اپریل 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری افسران کو دھمکیاں
اپریل
واٹس ایپ کی 2024 کی وہ خفیہ ٹِرکس جن کا علم بیشتر افراد کو نہیں ہوسکا
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: واٹس ایپ دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم ہے
دسمبر
ایران مخالف امریکی سینیٹر کی عراقی حکام سے ملاقات
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: جنوبی کیرولائنا کے ریپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم نے پیر کے
جولائی
خاتون جج دھمکی کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
?️ 13 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس
مارچ
ٹرمپ کے امریکی جوہری تجربات کو بحال کرنے کے خطرناک فیصلے کے نتائج
?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری تجربات کو بحال کرنے کے فیصلے
نومبر
عدنان صدیقی کا ٹوئٹر سے ناراضگی کا اظہار
?️ 14 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے ٹویٹر سے
اکتوبر