?️
سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے کہا کہ مزاحمت ہی فلسطین کی آزادی کے لیے واحد آپشن ہے۔
فلسطین ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان نابلس کے قصبے بیتا میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں کے بارے میں بات کی۔
رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ نے کہاکہ نابلس کے جنوب میں واقع بیتا قصبے میں صہیونی قابضین کے ساتھ فلسطینی جھڑپوں اور محمد علی خبیصہ کی شہادت نے تین حقائق کی تصدیق کی ہے۔
اسماعیل ہنیہ نے مزید کہاکہ پہلی حقیقت یہ ہے کہ فلسطینی عوام کسی بھی حالت میں قابض صہیونی حکومت کو قانونی حیثیت نہیں دیتے اور فلسطینی علاقوں میں اس حکومت کی آبادکاری کو غیر قانونی اور ناجائز سمجھتے ہیں۔
ہنیہ نے زور دے کر کہا کہ دوسری حقیقت فلسطینی عوام کی جدوجہد اور مزاحمت کے میدان میں اتحاد ہے اور تیسری حقیقت یہ ہے کہ مزاحمت ہی اس سرزمین کی آزادی کے لیے ایک آپشن ہے جو قابضین کو نکالنے، فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کی سرزمین پر واپس کرنے اور فلسطینیوں کے حقوق کو دوبارہ حاصل کرنے کا مختصر ترین راستہ ہے۔
انہوں نے دیگر فلسطینی گروہوں کے ساتھ اس اتحاد کے لیے اپنی تحریک کے عزم کا اعادہ کیا اور قابض صہیونی حکومت کے ساتھ مزاحمت اور محاذ آرائی کے میدان میں اپنی شراکت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کی مزاحمت فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے ڈھال ہے جو فلسطین کی آزادی کو مضبوط بنانے کے لیے جاری رہے گی۔
اسماعیل ہنیہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مزاحمت ، اتحاد اور شناخت کا سنہری مثلث نیزغزہ اور قدس جیسے بیتا کے باشندوں کے بہادرانہ اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ صہیونی قابض حکومت کی اس سرزمین میں کوئی جگہ نہیں ہے اور فلسطینی عوام اتحاد اور مزاحمت پر انحصار کرتے ہوئے اسے ختم کر سکتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
دنیابھارت کو کشمیریوں کی سرزمین، شناخت پر ڈاکہ ڈالنے سے روکے: شبیر شاہ
?️ 23 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں
اکتوبر
غزہ جنگ کے بارے میں شکوک و شبہات
?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوسرے مہینے
دسمبر
فلم ’ فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کا ۴ سیکنڈ کا سین شوٹ کرنے میں ۸ ماہ لگے
?️ 9 فروری 2021سچ خبریں کیا آپ جانتے ہیں کہ ہالی وڈ کی ایکشن سے
فروری
وزیراعظم کا ایرانی صدر کو ٹیلیفون
?️ 10 جولائی 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر
جولائی
سنجے دت نے محبت کا اصل مطلب والدین سے سیکھا
?️ 12 مارچ 2021ممبئی(سچ خبریں) بھارتی مشہور اداکار اور حال ہی میں پھیپھڑوں کے کینسر
مارچ
امریکہ پر سائبر حملے کون کر رہا ہے؟
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی سرکاری حکام اور مائیکروسافٹ کمپنی نے ملکی میڈیا کے سامنے
جولائی
شہید سلیمانی کو مقاومت کی فتح اور صیہونی حکومت کی تباہی پر یقین تھا
?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: حماس کے سیاسی بیورو کے رکن محمود الزہر نے حاج
جنوری
فلسطینیوں نے صیہونیوں پر حملہ کیوں کیا؟مصر کیا کہتا ہے؟
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ تنازع کا رخ
اکتوبر