فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں 2 صہیونی ہلاک

راکٹ

?️

سچ خبریںنیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ شہروں پر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی جانب سے کیے جانے والے بڑے پیمانے پر راکٹ حملے میں دو صہیونی ہلاک ہوگئے ۔
صہیونی ذرائع نے آج (منگل) شام کو اعلان کیا کہ مزاحمتی تحریک کے ایک راکٹ حملے میں دو صہیونی ہلاک ہوگئے،نیوز ذرائع کے مطابق مقبوضہ عسقلان پر مزاحمتی گروپوں کے راکٹ حملے میں دو صیہونی آباد کار ہلاک ہوگئے،الجزیرہ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ مزاحمتی گروپوں کے راکٹ حملوں کےنتیجہ میں 80 صہیونی زخمی ہوئے ہیں،یادرہے کہ یہ رپورٹ اس وقت شائع کی گئی جب صیہونی ذرائع نے عسقلان پر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے راکٹ حملے کے بعد دو آباد کاروں کے شدید زخمی ہونے کی خبر دی تھی۔

در ایں اثنا فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک کے فوجی وننگ کتائب القسام نے آج صبح ہی اطلاع دی تھی کہ عسقلان پر حملہ ایس 40 راکٹ سے کیا گیا ، کتائب القسام نے اپنےبیان میں اعلان کیا کہ اس نے مقبوضہ شہروں عسقلان اور اشدود کو 137 راکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ القسام نے اپنے بیان میں اعلان کیا کہ اس نے یہ بھاری راکٹ حملہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں اس کے متعدد مجاہدین کے ہلاک ہوجانے کے جواب میں کیاہے۔

مشہور خبریں۔

کریتی سینن کا اظہار خیال، اداکارہ نہ ہوتی تو کیا ہوتی؟

?️ 5 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن نے اپنے

ٹرمپ نے نیتن یاہو کی عدالتی کارروائی میں مداخلت کر کے بڑی غلطی کی: صیہونی اخبار

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:اسرائیلی اخبار نے لکھا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو

افغان معاملہ پر ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: معید یوسف

?️ 6 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ

اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی امریکی مخالفت ناکافی ہے: رام اللہ

?️ 7 مئی 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے کل رات مغربی کنارے میں عبوری

تحریک انصاف اور حکمران اتحاد کس پریشانی سے دوچار ہیں؟

?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت گنوانے کے بعد عمران خان کا دوسرا لانگ

ٹک ٹاک پر پیرنٹنگ کنٹرول کے فیچرز متعارف

?️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کم عمر

مزید 20 سال تک اسرائیل کا وجود نہیں ہو گا: سابق امریکی عہدیدار

?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:کولن پاول کی وزارت خارجہ کے دور میں امریکی وزیر خارجہ

صیہونی پولیس کو ایرانی میزائل حملوں کے نقصانات 

?️ 23 جون 2025سچ خبریں: ہاآرتص اخبار کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی ریاست کے پولیس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے