غزہ کے فلسطینی خاندانوں کی جنوبی افریقہ منتقلی کا معمہ اسرائیل کے ملوث ہونے کا انکشاف

غزہ

?️

غزہ کے فلسطینی خاندانوں کی جنوبی افریقہ منتقلی کا معمہ اسرائیل کے ملوث ہونے کا انکشاف

 الجزیرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حکام براہِ راست غزہ سے فلسطینی خاندانوں کی پراسرار منتقلی کے لیے انتظامات میں شامل رہے ہیں، جنہیں ایک غیرمنافع بخش تنظیم کے ذریعے جنوبی افریقہ بھیجا گیا۔

قطری میڈیا کے مطابق، اس متنازع منصوبے کی تفصیلات بتدریج سامنے آ رہی ہیں۔ سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس عمل کے ذریعے فلسطینیوں کو غزہ چھوڑنے کی ترغیب دے رہا ہے تاکہ انہیں دیگر ملکوں میں آباد کر کے جبری ہجرت کی راہ ہموار کی جائے۔

جنوبی افریقہ کے صدر سیریل رامافوسا نے جمعہ کو بتایا کہ خفیہ ادارے اس چارٹرڈ طیارے کی آمد کی تحقیقات کر رہے ہیں جو نایروبی (کینیا) کے راستے 150 سے زائد فلسطینیوں کو جوہانسبرگ لایا۔

مقامی حکام کے مطابق، اولیور تامبو ایئرپورٹ پر طیارہ پہنچنے کے بعد مسافروں کو ابتدائی طور پر اترنے کی اجازت نہیں دی گئی کیونکہ ان کے پاس عام خروج کے مہر یا دستاویزات موجود نہیں تھیں جو عام طور پر اسرائیلی حکام جاری کرتے ہیں۔

جنوبی افریقی بارڈر ایجنسی کے مطابق، فلسطینی مسافر، جن میں بچوں والے خاندان اور ایک نو ماہ کی حاملہ خاتون بھی شامل تھی، تقریباً دس گھنٹے تک گرم موسم میں بغیر پانی اور خوراک کے طیارے میں محصور رہے۔

این جی اوز نے اس سلوک کو غیرانسانی قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی۔

جنوبی افریقہ میں فلسطینی سفارتخانے نے بتایا کہ یہ پرواز ایک ایسی تنظیم نے ترتیب دی تھی جو رجسٹرڈ نہیں اور لوگوں کو گمراہ کر رہی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ تنظیم غزہ کے انسانی المیے سے فائدہ اٹھا کر متاثرہ خاندانوں سے رقم لیتی رہی اور انہیں غیرقانونی اور غیرمنظم طریقے سے سفر کراتی رہی، جبکہ کسی بھی مسئلے کے وقت ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتی رہی۔

ایک اسرائیلی فوجی اہلکار نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ المجد نامی تنظیم نے تقریباً 150 فلسطینیوں کی جنوبی افریقہ منتقلی کا انتظام کیا۔

اس کے مطابق:اسرائیل نے المجد کے بسوں کو غزہ سے کرم شالوم کراسنگ تک سکیورٹی فراہم کی وہیں سے بسوں نے مسافروں کو اسرائیل کے رامون ایئرپورٹ منتقل کیا

جنوبی افریقی حکومت اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ فلسطینی کس طرح کینیا کے ذریعے ملک میں داخل ہوئے اور ان کی دستاویزات کیوں نامکمل ہیں۔

اس واقعے نے فلسطینی پناہ گزینوں کے استحصال، اسرائیلی کردار اور ممکنہ منظم نقل مکانی کے بارے میں سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

مشہور خبریں۔

سوڈان میں غیر ملکی مداخلت نے امن کے امکان کو کمزور کردیا ہے: گٹیرس

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے کہا ہے

حکومت کا دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

?️ 13 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے چولستان کینال کی تعمیر سے

امریکہ کثیر قطبی دنیا سے بہت خوفزدہ ہے!:امریکی میگزین

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی میگزین فارن پالیسی میں شائع ہونے والے اسٹیفن والٹ کے

بھارت جموں وکشمیرپر اپنے قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہاہے، حریت کانفرنس

?️ 15 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

کوپر: ایران اور امریکہ کے مذاکرات میں پیشرفت اہم ہے / پائیدار معاہدے کی ضرورت

?️ 24 مئی 2026سچ خبریں: برطانیہ کے وزیر خارجہ نے ایران اور امریکہ کے مذاکرات

ہالینڈ میں ترکی مخالف مظاہرے؛ کم از کم 6 زخمی ، 50 گرفتار

?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:ہالینڈ کی پولیس نے اعلان کیا کہ دی ہیگ میں کیمیائی

چارلی کرک کے قتل کے بعد امریکا میں سیاسی زلزلہ، قانون ساز اور وائٹ ہاؤس مزید سکیورٹی فنڈز کے خواہاں

?️ 14 ستمبر 2025چارلی کرک کے قتل کے بعد امریکا میں سیاسی زلزلہ، قانون ساز

نئی نوآبادیاتی پالیسی سے مشرقِ وسطیٰ کو خطرہ، اسرائیل خطے کا نقشہ بدلنے کے درپے؛ عرب تجزیہ کار کا انتباہ

?️ 14 مارچ 2026سچ خبریں:عرب تجزیہ کار نے خبردار کیا ہے کہ نئی نوآبادیاتی پالیسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے