?️
سچ خبریں:انصار اللہ کے ترجمان اور یمن کی قومی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ محمد عبدالسلام نے کہا ہے کہ تحریک غزہ کے تنازعے کے بارے میں اپنے موقف میں تبدیلی نہیں لائے گی ۔
محمد عبدالسلام نے یہ بھی واضح کیا کہ امریکی بحری اتحاد کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یمنی پانی تمام بحری جہازوں کے لیے محفوظ ہے سوائے اسرائیلی جہازوں یا اسرائیل کے لیے جانے والے جہازوں کے۔
البخیتی ہمارا آپریشن غزہ میں نسل کشی کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔
یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد البخیتی نے بھی کہا کہ اگر امریکہ پوری دنیا کو متحرک کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تب بھی غزہ میں نسل کشی مکمل طور پر بند ہونے تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں حکم دیا ہے ہم مظلوموں کے دفاع کی اپنی ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
چند گھنٹے قبل یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر دفاع میجر جنرل محمد ناصر العطفی نے صنعاء میں امریکہ کو بحیرہ احمر میں مہم جوئی کے نتائج سے خبردار کیا تھا۔
العطفی نے بحری اتحاد کی تشکیل کے حوالے سے امریکی وزیر دفاع ڈیوڈ آسٹن کے بیان کے جواب میں کہا کہ ہمارے پاس ایسی سہولیات موجود ہیں جو آپ کے بحری بیڑے، بحری جہاز، آبدوز اور طیارہ بردار بحری جہازوں کو ڈبو سکتی ہیں۔
یمن کے وزیر دفاع نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں پر زور دیا کہ بحیرہ احمر تمہارا قبرستان بن جائے گا۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کے گزرنے کو محفوظ بنانے کے مبینہ مقصد کے ساتھ ایک کثیر القومی اتحاد کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا۔


مشہور خبریں۔
الیکشن کمیشن نے بیشتر آزاد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیے
?️ 18 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انتخابات کو ایک ہفتے سے زائد کا عرصہ
فروری
شیخ عزالدین القسام کی قبر کو مسمار کردیا جائے : بن گویر
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل نے رپورٹ کیا ہے
اگست
غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟صیہونی اپوزیشن رہنما کی زبانی
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اپوزیشن رہنما یائر لاپیڈ نے انکشاف کیا ہے
دسمبر
چین کی یونیورسٹی بم دھماکہ؛ 11 افراد ہلاک اور زخمی
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:چین کی نانجنگ یونیورسٹی میں ہونے والے دھماکے سے نو افراد
اکتوبر
ڈاکٹر عارف علوی کی لیفٹننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر امجد حنیف شہید کے ورثا سے گفتگو
?️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہیلی
اگست
فیصل واڈا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی
?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ پر
دسمبر
ایران کے میزائل حملے سے اسرائیل کو کافی بڑا نقصان
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: بلومبرگ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کی رپورٹوں
اکتوبر
ہم اندرونی طور پر تباہ ہوچکے ہیں:صیہونی ماہرین
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی سائبر سکیورٹی ماہرین نے انتباہ دیا ہے کہ سائبر حملوں
جولائی