?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے شدید محاصرے اور وحشیانہ قتل عام اور اسپتالوں کو مسلسل نشانہ بنائے جانے کے سائے میں الجزیرہ کے رپورٹر نے انڈونیشیا کے ایک اسپتال میں مریض کی شہادت کی خبر دی ہے۔
واضح رہے کہ ادویات اور آکسیجن اور صحت کے مراکز پر صہیونی دشمن کا مسلسل محاصرہ ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق قابض فوج کے ڈرون حملے کے نتیجے میں انڈونیشیا کے اسپتال میں ایک نرس بھی جاں بحق ہوگئی۔
غزہ کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منیر البرش نے اعلان کیا کہ اگر بین الاقوامی خاموشی کے سائے میں صہیونی دشمن کے جارحانہ جرائم جاری رہے تو غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع اسپتال اجتماعی قبروں میں تبدیل ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اب یہاں اپنے شہداء کے لیے کافی کفن نہیں ملیں گے جو قابضین غزہ کی پٹی کے شمال میں کر رہے ہیں وہ ایک مکمل جنگی جرم ہے۔ صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی میں 1000 سے زائد طبی اہلکاروں کو شہید کر دیا ہے۔
غزہ کے اس سرکاری اہلکار نے اس بات پر زور دیا کہ قابض حکومت نے شمالی غزہ کے مکینوں کی جبری نقل مکانی کے اپنے منصوبے کے نفاذ کے فریم ورک میں ہسپتالوں کو ایک اہم ہدف بنایا ہے۔ صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اسپتالوں کا محاصرہ کیا ہے اور ادویات، خوراک اور پانی کے داخلے کو روک رکھا ہے۔
ڈاکٹر منیر البرش نے ہسپتالوں کے خلاف صیہونی حکومت کی منظم جنگ کے بارے میں کہا کہ غزہ میں داخل ہونے کے پہلے ہی لمحے سے قابض حکومت نے یہاں کے صحت کے نظام کو تباہ کرنے کا ارادہ کیا تھا اور اس وجہ سے اس کا ہدف غزہ کے شمالی حصے کے لوگوں کو زبردستی بے گھر کرنا تھا۔


مشہور خبریں۔
صیہونیوں کے لیے برازیلی صدر کا بیان ناقابل برداشت
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: برازیل اور صیہونی حکومت کے درمیان سفارتی تنازع تیسرے روز
فروری
صیہونی حکومت نےحماس کے سامنے قدم پیچھے کھینچے
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن نیٹ ورک نےاعلان کیا ہے
دسمبر
امریکی ہتھیاروں سے یمنی عوام کا قتل عام کیا جاتا ہے :یمنی وزارت خارجہ
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری عہدہ دار نے جارح
دسمبر
بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے: حریت کانفرنس
?️ 10 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل
نومبر
پیوٹن نے ایڈورڈ اسنوڈن کو روسی شہریت دی
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی کے ادارے کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن
ستمبر
پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ
?️ 16 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ جاری
ستمبر
لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرون گر کر تباہ ہوگیا
?️ 17 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) لبنانی سرزمین پر اسرائیلی ڈرن گر کر تباہ
جولائی
کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکار شہید، 13 زخمی
?️ 18 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے
اکتوبر