?️
سچ خبریں:صہیونی حلقوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس حکومت کے لیے غزہ کی پٹی میں حالیہ جنگ کی لاگت 300 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔
سما نیوز ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی حلقوں نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تین روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کو 1 بلین شیکل (تقریباً 308 ملین ڈالر) کا نقصان پہنچا،واضح رہے کہ صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے اس جنگ کی لاگت کو ظاہر کرنے سے انکار کیا ہے ،تاہم صہیونی میڈیا میں افشا ہونے والے تخمینے بتاتے ہیں کہ اس جنگ کی لاگت مجموعی طور پر تقریباً ایک ارب شیکل تک پہنچ گئی ہے جس میں میزائل اور توپ خانے نیز ایندھن کے براہ راست اخراجات شامل ہیں اس لیےکہ ہوائی جہازوں اور فوجی گاڑیوں کے علاوہ کمک کے لیے صہیونی فوج اور 25000 ریزرو فورسز کو بھی طلب کیا گیا تھا۔
اس حکومت کے حلقوں کا اندازہ ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے غزہ کی پٹی میں جنگ کے اس دور کی لاگت پچھلی جنگوں سے زیادہ رہی، ان جائزوں کے مطابقF15 لڑاکا طیاروں کی ایک گھنٹے کی پرواز کی قیمت 20000 سے 25000 ڈالر کے درمیان ہے جبکہ UAV کی پرواز کے ہر گھنٹے کی قیمت تقریباً 6,000 ڈالر ہے۔
تخمینے کے مطابق ان تین دنوں کے دوران غزہ کی پٹی پر گرائے گئے بموں کی قیمت 10000 ڈالر فی گھنٹہ تھی جبکہ غزہ کی پٹی پر فائر کیے جانے والے ہر توپ خانے یا ٹینک کی قیمت 35000 شیکل تھی نیزغزہ کی پٹی میں ٹینکوں کو منتقل کرنے کی لاگت کا تخمینہ 3500 شیکل فی کلومیٹر ہے۔


مشہور خبریں۔
عراقی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں کیا کہا؟
?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں اپنی تقریر میں
ستمبر
صہیونی وزیر کا اسرئیلی قیدیوں کے متعلق اشتعال انگیز بیان
?️ 22 جولائی 2025صہیونی وزیر کا اشتعال انگیز بیان,جنگ جاری رہنی چاہیے، چاہے اسرائیلی قیدی
جولائی
کورونا وائرس سے مزید27 افراد جاں بحق
?️ 15 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار
فروری
صیہونی حکومت زیادہ دیر نہیں رہے گی:لبنانی عہدیدار
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:لبنان کی پارلیمنٹ میں مزاحمتی تحریک کے حامی دھڑے کے سربراہ
ستمبر
پاکستان کسی دہشت گرد گروہ سے مذاکرات نہیں کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
?️ 14 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے
نومبر
سعودی صیہونی تعلقات کی صورتحال؛سعودی وزیرخارجہ کی زبانی
?️ 13 دسمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ
دسمبر
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کے احکامات صادر کردیئے
?️ 1 اپریل 2021بحرین (سچ خبریں) خلیجی ریاست بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ
اپریل
امریکہ اب یوکرین کو کیا دینے والا ہے؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی حکومت کلسٹر بموں سے لیس طویل فاصلے تک مار
ستمبر