?️
غزہ میں قتل عام اور بھوک کا ذمہ دار اور نیتن یاہو اور اس کی کابینہ ہے:فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں
ایرنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی بڑی مزاحمتی تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور اس کی حکومت کو نوارِ غزہ میں جاری قتل عام اور بھوک پھیلانے کی منظم پالیسیوں کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ان جماعتوں نے کہا ہے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
یہ بیان جسے حماس، جہاد اسلامی، الجبہ الشعبیہ، الجبہ الدیموقراطیہ، الجبہ الشعبیہ (فرماندهی کل) اور ابتکارِ ملی فلسطین نے مشترکہ طور پر جاری کیا واضح کرتا ہے کہ غزہ میں جان بوجھ کر بھوک اور قحط مسلط کرنا صہیونی حکومت کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بےدخل کرنا اور نسل کشی کے منصوبے کو آگے بڑھانا ہے۔
اس بیان میں تنظیموں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی حکومت کا یہ جارحانہ رویہ نہ صرف موجودہ مذاکراتی عمل کو ناکام بنائے گا بلکہ علاقے میں مزید کشیدگی کا سبب بنے گا جس کی مکمل ذمہ داری صہیونی حکومت اور اس کے بین الاقوامی حامیوں پر عائد ہوگی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے اور اس کی کابینہ اجتماعی قتل بھوک کی جنگ اور جبری نقل مکانی جیسے اقدامات کی پوری طرح ذمہ دار ہے۔ ان اقدامات کو منظم جرم قرار دیا گیا جو انسانی حقوق اور عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
مزاحمتی جماعتوں نے امریکی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکہ، نتانیاہو کابینہ کا مرکزی حامی ہونے کے ناطے، ان مظالم کا شریک ہے۔ انہوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیلی حکومت پر سنجیدہ دباؤ ڈالنے میں ناکام رہا، جس کی وجہ سے مذاکراتی عمل متاثر ہوا۔
بیان میں اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر عالمی اداروں کی خاموشی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جماعتوں نے کہا کہ عالمی برادری کی بےحسی، اسرائیل کو مزید جرائم کے ارتکاب پر اکسا رہی ہے۔
فلسطینی تنظیموں نے دنیا بھر کے فلسطینیوں، عرب اقوام، مسلمانوں اور آزاد خیال انسانوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ پر جاری مظالم کو روکنے کے لیے عملی اقدامات، سیاسی دباؤ، عوامی مہمات اور میڈیا کے ذریعے اپنی کوششیں تیز کریں۔
مزاحمتی جماعتوں نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اپنے عہد کو دہراتے ہیں اور ہر ممکن طریقے سے مزاحمت جاری رکھیں گے تاکہ نوارِ غزہ کا محاصرہ توڑا جائے، اسرائیلی حملے بند ہوں اور فلسطینی قوم کو آزادی، واپسی اور خودمختاری حاصل ہو۔


مشہور خبریں۔
ریپبلکنز کا بائیڈن کے خلاف سیاسی ہتھیار
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سابق امریکی وزیر خارجہ نے کانگریس میں ریپبلکنز کی جانب
ستمبر
زاہد حفیظ چوہدری کی آسٹریلیا میں بطور ہائی کمشنرتقرری
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)آسٹریلوی وزارتِ خارجہ نے زاہد حفیظ چوہدری کی بطور ہائی
مئی
پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ وزیراعظم
?️ 19 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
جولائی
پاکستان میں گیس کا ایک اور بڑا ذخیرہ دریافت
?️ 28 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ایس آئی ایف سی کے اصلاحاتی وژن کے
جنوری
اسرائیل کے خلاف صحافتی آزادی کی خلاف ورزی پر فرانسیسی صحافیوں کی شکایت
?️ 4 دسمبر 2025 اسرائیل کے خلاف صحافتی آزادی کی خلاف ورزی پر فرانسیسی صحافیوں
دسمبر
موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے 30 سال تک کی پیشگوئیاں درست ثابت
?️ 1 ستمبر 2025سچ خبریں: نئے مطالعے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی
ستمبر
حریت رہنماؤں کاتنازعہ کشمیر کے حتمی حل تک پرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
?️ 27 جولائی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں مختلف
جولائی
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عمران خان کی صحت یابی کے حوالے سے اہم پیغام دے دیا
?️ 21 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم
مارچ