?️
سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ کی بین الاقوامی تنظیم نے انسانی حقوق کے معاملے میں مغربی ممالک کے دوہرے معیار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی ممالک غزہ کے معاملے میں منافقانہ رویہ اپناتے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اناطولیہ نے تنظیم کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مغربی ممالک خاموش ہیں لیکن یوکرین کے معاملے میں روس کی مذمت کرنے میں انہیں کوئی عار نہیں ہے۔
اس بین الاقوامی ادارے نے اس بات پر تاکید کی کہ شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے انسانی حقوق کے قوانین تمام لوگوں پر لاگو ہوتے ہیں کہ امریکہ اور مغربی حکومتوں نے اسرائیل کے خلاف حماس کے حملوں کی فوری مذمت کی لیکن وہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کے حوالے سے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
انسانی حقوق کے نگراں ادارے نے ان ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے خلاف 16 سالہ محاصرے کو تیز کرنے کی واضح مذمت کہاں ہے؟ ایک محاصرہ جو اجتماعی سزا کے مترادف ہے اور اسے جنگی جرم سمجھا جاتا ہے۔
آج بروز منگل 24 اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے مسلسل 18ویں روز بھی غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں نہتے شہریوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا اور اس کے نتیجے میں مزید 140 فلسطینی جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی تھی، شہید ہو گئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی پر مسلسل اٹھارہویں روز بھی صیہونی حکومت کی بمباری سے متاثرین کی تعداد پانچ ہزار تین سو شہید اور اٹھارہ ہزار سے زائد زخمی ہو گئی ہے۔
ہیومن رائٹس واچ نے نشاندہی کی کہ وہ غصہ کہاں ہے جو اسرائیلی سیاسی رہنماؤں کے بیانات پر ظاہر کیا جائے؟ جنہوں نے غزہ کے سب سے زیادہ آبادی والے علاقے پر بمباری کا حکم دیا اور شہر کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا؟
اس بین الاقوامی تنظیم نے یہ ستم ظریفی پیش کی کہ صہیونی حکام کو جوابدہ ٹھہرانے کے بجائے مغربی ممالک کو کم از کم اسرائیل سے بین الاقوامی معیارات کا احترام کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے اور تاکید کی کہ یوکرین کے حالات کے برعکس روس کو تنہا کرنے کے لیے کیف کو بین الاقوامی حمایت فراہم کی گئی، لیکن عام شہریوں کو ہونے والے تباہ کن نقصان اور غزہ پر حملے کے لیے دنیا اب خاموشی دیکھ رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
مسجد اقصی کے بارے میں ضروری معلومات
?️ 31 مئی 2022سچ خبریںالجزیرہ کی ویب سائٹ نے ایک مضمون شائع کیا جس میں
مئی
معاہدے کے تحت رہا کیے گئے 14 فلسطینی قیدی دوبارہ گرفتار
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
مارچ
ڈالر کی اڑان رک نہ سکی
?️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری
جولائی
کیا صیہونی جنگ بندی میں توسیع کریں گے؟
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ مزید قیدیوں
نومبر
الجولانی کے وزیر خارجہ علاقائی دورے کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 4 جنوری 2025سچ خبریں:الجولانی حکومت کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی، عرب ممالک کی حمایت
جنوری
فلم انڈسٹری کسی ایک شخص کی وجہ سے تباہ نہیں ہوئی، بابر علی
?️ 17 فروری 2025 لاہور: (سچ خبریں) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو بابر علی کا
فروری
قانون سازوں کی ٹرمپ کے جنگی اختیارات کو محدود کرنے کی کوشش
?️ 26 فروری 2026سچ خبریں: امریکی کانگریس کے قانون سازوں نے ایک بل پیش کیا
فروری
روس امریکہ کے اقدامات کا جواب دے گا: پیوٹن
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: روس کے صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ نے درمیانی فاصلے
جون