?️
سچ خبریں:  عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی نسل کشی انسانیت کے ماتھے پر ایک کلنک کا داغ ہے، جس نے اس مظالم کو دیکھا اور سنا مگر قتل و غارت اور تباہی کے سامنے صرف ایک تماشائی بن کر رہ گئی۔
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقدہ عرب میڈیا کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم نے ایک نیا سانحہ جھیلا ہے، اور وہ ایسے وقت میں جب انسانی اقدار اور حقوق کو اولین ترجیح ہونی چاہیے تھی۔
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نے امید کا اظہار کیا کہ شرم الشیخ معاہدہ اس ہولناک قتل عام کا خاتمہ کرے گا، فوری طور پر غزہ کی تعمیر نو کے اقدامات شروع ہوں گے، اور فلسطینی عوام اپنی زمین پر قائم رہیں گے تاکہ اسرائیل کا فلسطین کو اس کے باشندوں سے خالی کرنے کا وہم خاک میں مل جائے۔
ابوالغیط نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل بارود اور خون سے نئے مشرق وسطیٰ کا نقشہ مرتب نہیں کر سکتا۔
انہوں نے لبنان کے حوالے سے عرب لیگ کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کا لبنانی زمین سے مکمل انخلاء اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی تمام شقوں پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی مایوسی کے عالم میں لبنان میں تشویش پھیلانے اور ملک میں تقسیم پیدا کرنے کی ایک کوشش ہے، اور لبنانی عوام اس چال میں ہرگز نہیں آئیں گے۔
			Short Link
				Copied
			

مشہور خبریں۔
غزہ کے نوجوانوں نے قابضین کو کیا خبردار
?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے مزاحمتی نوجوانوں نے صیہونی حکومت کو خبردار
ستمبر
(ن)لیگ احتساب سے بچنے کے لئے ہر پستی تک جائے گی
?️ 10 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی
دسمبر
مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے، حکومت نہ سمجھی تو عوام میں جائیں گے، فضل الرحمٰن
?️ 16 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے
اپریل
مراکش اور اسرائیل مزدوروں کو مقبوضہ فلسطین بھیجنے پر متفق
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر صحت موشہ اربیل نے اس ملک کے
جون
اریحا میں مارا جانے والا صہیونی امریکی تھا:امریکہ کی تصدیق
?️ 28 فروری 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اریحا میں
فروری
وینزویلا کے ساتھ امریکی مذاکرات ٹوٹنے کے اسباب
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے گزارش کیا
اکتوبر
امریکہ اور اسرائیل کا الجولانی کے ساتھ مل کر شام کے خلاف خطرناک منصوبہ
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:عراق کے ایک سیاسی کارکن نے امریکہ اور اسرائیل کے خطرناک
فروری
صیہونی حکومت نے ایک سال میں غزا میں کتنے اسپتال نذر آتش کیے ؟
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 سے غزا پر اپنے حملوں
دسمبر