?️
سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے ہمہ گیر حملوں میں شدت کے باعث اس علاقے میں انسانی صورت حال نہایت ابتر ہو چکی ہے۔غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے ہمہ گیر حملوں میں شدت کے باعث اس علاقے میں انسانی صورت حال نہایت ابتر ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صہیونیوں نے 3 ہزار امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روکا
غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے ہمہ گیر حملوں میں شدت اور اس علاقے میں انسانی صورت حال کی خرابی نے انسانی حقوق کے میدان میں سرگرم تنظیموں کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے۔
المیادین چینل کے رپورٹر نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے گذشتہ چند گھنٹوں میں غزہ کی پٹی کے مرکز میں واقع البیرج کیمپ کے شمال میں بمباری کی۔
درایں اثنا غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح شہر کے مشرق میں بھی ایک گھنٹہ قبل صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے وحشیانہ حملوں کا مشاہدہ کیا گیا۔
ادھر خان یونس کے مشرق میں واقع علاقے عبسان گریٹر میں فلسطینیوں کے مکانات پر بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔
یاد رہے کہ جبالیا کیمپ میں فلسطینی پناہ گزینوں کی ایک پناہ گاہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے میں ایک فلسطینی بچہ شہید ہوگیا۔
مزید پڑھیں: صہیونیوں نے 3 ہزار امدادی ٹرکوں کو غزہ میں داخل ہونے سے روکا
غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں کے علاوہ اس حکومت کی جنگی کشتیوں نے بھی غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس کے ساحلوں کو نشانہ بنایا۔
صیہونی حکومت کے توپ خانے نے بھی چند گھنٹے قبل غزہ کی پٹی میں جبالیا کیمپ اور الزیتون محلے کو آگ لگا دی تھی۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کا تحریک انصاف کی حکومت میں نیب کی کاکردگی پر اطمینان کا اظہار
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت
مئی
انتخابی معاملات میں الیکشن کمیشن اسپیشلسٹ ہے، چیف جسٹس
?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطابندیال نے پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
دمشق اور مقبوضہ جولان میں شام کی آزادی کا جشن
?️ 17 اپریل 2022سچ خبریں: آج 17اپریل شام کی رخصتی یا یوم آزادی کی 76ویں سالگرہ
اپریل
صیہونی حکومت کے مصر کو ڈبونے کے منصوبے کا انکشاف
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کی ویب سائٹ Netsuhnet کےمطابق اسرائیل نے غزہ
فروری
بحرینی شخصیات کی جانب سے پارلیمانی انتخابات کا بائیکاٹ
?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: بحرین کی مذہبی اور علمی شخصیات کے ایک گروپ نے
ستمبر
ملک بھر میں ڈینگی کیسز میں تیزی سے اضافہ
?️ 18 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں ڈینگی کیسز کا تیزی سے اضافہ
اکتوبر
شہر ادلب میں داعش کا سربراہ ہلاک
?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے آج جمعرات کی شام کو اطلاع
اگست
ملکی مسائل میں امریکی سفیر کی مداخلت پر عراقی عوام شدید ناراض
?️ 26 نومبر 2022سچ خبریں:عراقی عوام نے امریکی سفیر ایلینا رومانوسکی کی عراقی جماعتوں، دھڑوں
نومبر